
تو بھی اَے خداوند!تو ہمارا باپ ہے، ہم مٹی ہیں اور تو کمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دستکاری ہیں۔ یسعیاہ ۶۴: ۸
خدا ہم سے کامل ہونے کا تقاضا نہیں کرتا۔اُس نے ہمیں بنایا ہے اور وہ جانتا ہے کہ ہم انسان ہیں اور ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم ہر روز اُٹھیں اور جو نعمتیں خدا نے ہمیں دیں ہیں اُن کے ذریعہ سے بہترین انداز سے اُس کی خدمت کریں۔ اور جب ہم سے غلطی ہو جائے تو فوراًخدا سے معافی حاصل کرکے اس کے ساتھ اپنا تعلق درست کریں اور آگے بڑھیں۔
بہت سے لوگ اِس احساس میں مبتلا ہیں کہ چونکہ وہ کامل نہیں ہیں اِس لئےخدا اُن کو استعمال نہیں کرسکتا لیکن یہ جھوٹ ہے۔ خدا (کمہار) اپنے کام کے لئے ٹوٹے ہوئے برتنوں کو استعمال کرتا ہے(جو ہم ہیں) ۔ مسیحی ہونے کی حیثیت سے ہم وہ برتن ہیں جن کو خدا اپنی اچھائی اور نور سے بھرنا چاہتا ہے۔ تاکہ ہم اس اچّھائی اور روشنی کو تاریک دنیا میں لے کر جانا اور جہاں کہیں ہم جائیں اس کو لوگوں میں بانٹیں۔
اپنی غلطیوں(ٹوٹےپن) سے نہ گبھرائیں؛ان کا اِقرارکریں اوران کے باوجود خدا کو موقع دیں کہ وہ آپ کو استعمال کرے۔ اپنی خامیوں کے تعلق سے فکر کرنا چھوڑ دیں اور جو آپ کے پاس ہے اسے خدا کے سپرد کردیں۔ کامل خداپر اپنی نگاہیں جمائے رکھیں اور اس بات پرغورکریں کہ وہ آپ میں اور آپ کے ذریعے بہت کچھ کرسکتا ہے۔
ٹوٹے برتن ہونے کے باوجود آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کی خوشی کا سبب بن سکتےہیں یا اپنے اِرد لوگوں کو حوصلہ دے سکتے ہیں، اُٹھا سکتے اورنصیحت کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی نعمتوں اور توڑوں کو خدا کی خدمت کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں ایک ٹوٹے ہوئے برتن کی مانند ہو ں لیکن تو کمہار ہے اور میری خامیوں کے باوجود مجھے استعمال کرسکتا ہے۔ مجھے اپنی اچھائی اور روشنی سے معمور کر دے تا کہ میں اس کو اپنے اِرد گرد دنیا میں لے جا سکوں۔