بھلائی کے کام کریں

کیونکہ ہم اُسی [خُدا کے اپنے ہاتھوں کی] کی کاریگری (دستکاری) ہیں اور مسیح یسوع میں [نئے سرے سے پیدا ہوئے]  اُن نیک اعمال کے واسطے مخلوق ہوئے جن کو خُدا نے پہلے (پیشتر سے ہمارےلئے مخصوص کیا ہے) سے ہمارے کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔  (افسیوں ۲ : ۱۰)

بہت سال پہلے جب میں نے خُدا کی زیادہ نزدیکی میں چلنا شروع کیا، ہر کام سے پہلے میں انتظارکرتی تھی کہ خدا کسی خاص ذریعہ سے اُس کام کی تصدیق کرے ۔۔۔۔۔۔ آخر کار میں نے سیکھ لیا کہ اُس کا روح مجھ میں بستا ہے تاکہ میں بھلائی کے کام کروں۔ شروع شروع میں خدا کے ساتھ چلتے ہوئے ایک دفعہ میں نے ایک خاتون کو دس ڈالر دینے کا اِرادہ کیا۔ تین ہفتوں تک میں اپنے دِل میں یہ خواہش لے گھومتی رہی پھر آخر کار میں نے دُعا کی، ’’اَے خُدا کیا یہ تیری مرضی ہے کہ میں اُس خاتون کو پیسے دوں؟ اگر یہ واقعی تیری مرضی ہے تو میں ایسا کروں گی!‘‘ اُس دورمیں دس ڈالرکی بڑی قیمت تھی اور میں اس وقت تک یہ پیسے دینا نہیں چاہتی تھی جب تک مجھے خُدا کی طرف سے واضح ہدایت نہ مل جاتی۔

اس نے مجھ سے بہت ہی واضح کلام کیا اورکہا، ’’جائیس، اگر یہ واقعی میری آواز نہیں ہے تو بھی اگر تم کسی کے لئے باعثِ برکت بنو گی تو میں بُرا نہیں مناوٗں گا!‘‘

یہ ایک حقیقت ہےکہ خُدا کا روح ہماری زندگیوں میں بستا ہے اوربھلائی  روح کا پھل ہے (دیکھیں گلتیوں ۵ : ۲۲ ۔ ۲۳)۔ اِس لئے ہم لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خُدا نے ابرہام کو بتایا کہ وہ اُس کو برکت دے گا تاکہ وہ دوسروں کے لئے باعثِ برکت ہو (دیکھیں پیدایش ۱۲ : ۲)۔ تصورکریں کہ یہ کتنی شاندار بات ہوگی اگرہماری زندگی کا مقصد دوسروں کو خوش کرنا ہوخُدا کی خدمت کے طور پر۔

یہ دنیا ضرورت مندوں سے بھری پڑی ہے۔ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی ضرورموجود ہوگا جِسے حوصلہ کی ضرورت ہوگی، کسی کو بچّے کی دیکھ بھال کے لئے آیا کی ضرورت، کسی کوسواری کی ضرورت، کسی کومالی مدد کی ضرورت ہوگی۔ میں نے جانا ہے کہ جب میں خُدا کے ساتھ وقت گزارتی ہوں تو میرے اندر کسی کی مدد کی بڑی شدید خواہش پیدا ہوتی ہے اور یہ خواہش خُدا کی آواز ہے جو مجھ سے ہم کلام ہوتا ہے۔ خُدا بھلا ہے اور جب ہم اس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ہم بھی دوسروں کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتے ہیں ۔

ہرروز خُدا سے پوچھیں کہ آپ کس کے لئے باعثِ برکت ہو سکتے ہیں اور یاد رکھیں کہ جہاں مُحبّت ہے وہاں خُدا رہتا ہے (دیکھیں ۱ یوحنا ۴ :۱۲)


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  نیکی کرنے کے ہر موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon