خدا کسی بھی خرابی کو درست کرسکتا ہے

خدا کسی بھی خرابی کو درست کرسکتا ہے

اور بغیر اِیمان کے اس کو پسند آنا ناممکن ہے اِس لئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو(ضروری) ایمان لانا چاہیے کہ وہ موجُود ہے اور اپنے طالبِوں کو(باھر) بدلہ دیتا ہے۔ عبرانیوں ۱۱: ۶

بچپن میں مجھے شدیدجنسی استحصال سہنا پڑا۔ میری زندگی بہت خوف ناک تھی!مجھے بیس سال کی عمر تک کوئی ایسا وقت یاد نہیں جب میں نے حقیقی خوش کا تجربہ کیا  ہو۔ میرا ذہن،جذبات بلکہ ہر چیزایک کباڑ خانہ تھا!

لیکن خدا کا شکر ہو، میری وہ حالت برقرار نہیں رہی!خدا نے میری زندگی میں کام کیا،مجھے تبدیل کیا اور ان تمام حالات میں سے مجھے نکال لایا۔اب خدا کے ساتھ میرا بہت عظیم تعلق ہے،یعنی حقیقی اطمینان اور شادمانی،خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھّے تعلقات، اور اس کی مرضی کے مطابق اس کی خدمت۔

عبرانیوں ۱۱: ۶ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ خدا اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے۔میں نے جانا ہے کہ خدا کی قربت اور فرمانبرداری کے لئے میں نے جس بھی چیز کو قربان کیا خدا نے مجھے کئی گنا زیادہ لوٹا دیا۔ اور جو اس نے مجھے دیا وہ بہت بہتر تھا۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ،لیکن جوائیس، تم نہیں جانتی کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے،میں بہت ہی مشکل میں ہوں!

میں سمجھتی ہوں،میں نے بھی زندگی میں واقعی بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ لیکن خدا ان کو بدلہ دے گا جو اس کے طالب ہوتے ہیں۔اپنی مشکلات کے بیچ میں بھی اس کے طالب ہونے کے لئے پرعزم رہیں۔وہ یقینی طورپرہمارے مسائل اورخرابیوں کوٹھیک کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں اِیمان رکھتا/رکھتی ہوں کہ تو میرے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ اپنی مشکلات میں پھنسے رہنے کی بجائے آج میں پورے دل سے تیرا/تیری طالب ہوتا/ہوتی ہوں۔ اور توقع کرتا/کرتی ہوں کہ تو ہی میرے لئے کچھ کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon