بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں!

بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں!

تاکہ عمدہ عمدہ باتوں کوپسند کرسکواورمسیح کے دن تک صاف دل رہو اور ٹھوکرنہ کھاوٗ۔ فلپیوں ۱: ۱۰

خدا بے مثال ہے۔ اوراُس کے نمائندے کی حیثیت سے ہمیں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ پس یہ بہت ضروری ہے کہ ہم جو کام بھی کریں اس کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیں۔ جو کام بھی ہمارے سپرد کیا جائے چاہیے کہ ہم پوری سرگرمی کے ساتھ اس کوبہترین طریقےسے سرانجام دیں۔ پولس ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ جو چیزیں عمدہ اور قیمتی ہیں ان کو پسند کریں(فلپیوں ۱: ۱۰)۔ جب ہم بہترین کام کرنے کی عادت ڈال لیں گے، توہمارے اندر خدا کی شادمانی ہوگی اور ہم دنیا کے لئے اچھی مثال بن جائیں گے۔

اگرآپ اچھی فصل کاٹنا چاہتے ہیں آپ کواچھا بیج بونا ہوگا۔ اسی طرح اگر ہم بہترین زندگی نہیں گزاریں گے توہم زندگی میں شاندار نتائج کی توقع نہیں کرسکتے ۔ بائبل مقدس ہمیں سکھاتی ہے کہ اپنے اندرمستعدی،مستقل مزاجی اورقوتِ ارادی پیدا کریں۔یہ سب خوبیاں بہترین زندگی گزارنے میں ہماری مدد کریں گی۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خدا جو کام بھی آپ کےسپرد کرتا ہے اس کوبہترین طریقہ سے انجام دیں۔ سر گرم رہیں، ادھورے کام نہ چھوڑیں بلکہ جس کام کو بھی شروع کریں اس کو اپنی اہلیت کے مطابق اچھّے طریقہ سے سرانجام دیں۔اپنے خیالات کو مستقل مزاجی اور پختہ ارادہ سے بھر لیں۔ اپنے آپ کو بہترین نتائج کے لئے وقف کردیں۔

جو لوگ اپنے کام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں خداایسے رویہ کی قدر کرتا ہے۔ اپنے کام کو بہترین طریقہ سے کرنے کا فیصلہ کریں،  اور وہ ہمیشہ آپ کے کام میں آپ کو زور بخشے گا۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں بہترین زندگی گزارنا چاہتا/چاہتی ہوں اِس لئے مجھے زوربخش اورمیری مدد کر تاکہ میں ہرحالت میں مستقل مزاجی،پختہ اِرادے اور سرگرمی سے کام کروں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon