اِسی سبب سے میں تجھےیاد دلاتا ہوں کہ توخدا کی اُس(پُر فضل) نعت کو چمکا دے(شعلہ کو بھڑکا دے،آگ جلا دے،جلتا رہ)جو میرے ہاتھ رکھنے کے باعث تجھے(باطنی آگ) حاصل ہے۔ ۲ تیمتھیس ۱: ۶
خد اکی محبت غیر مشروط اور اَبدی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ میں کس قدرحیران اورشادمان تھی جب اس نے مجھ پر اپنی محبت کو اشکارا کیا۔ مجھے لگتا تھا کہ میں پھٹ(پاگل) جاوٗں گی!
لیکن کچھ عرصہ کے بعد میں اس حقیقت کی عادی ہوگئی اور میرا جوش ٹھنڈا ہوگیا۔
کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا؟ کیا آپ اس وقت اس طرح کے احساسات سے گزر رہے ہیں؟اگر ایسا ہے تو میرا ایمان ہے کہ آپ کو کچھ کرنا چاہیے۔
پولس نے تیمتھیس کونصیحت کی کہ وہ اپنی نعمت کوچمکا دے، یعنی شعلہ کو ہوا دے،اور اپنے اندر موجود آگ کو بھڑکا دے۔ پولس کا تیمتھیس کے لئے یہ پیغام آج آپ کے لئے خدا کا پیغام ہے؛اپنے آپ کو جگائیں!وہی پرانی شکست خوردہ زندگی گزارنا چھوڑ دیں۔
ہمیں یہ یاد رکھنا ہے :جب ہم نے نجات حاصل کی تھی اس وقت ہم جوش سے بھرے ہوئے تھے اور یہ جوش جذبات میں تبدیل نہیں ہوا تھا۔
پس آج ہی ہر صبح اپنے خالق کے ساتھ تعلق کے بارے میں شادمان ہونے کا فیصلہ کریں۔ اپنے جوش کو بڑھائیں اوراس کی محبت سے خوش ہوں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں ہمیشہ تیری محبت سے خوش رہنا چاہتا/چاہتی ہوں! میں جوش کے بغیر زندگی نہیں گزاروں گا/گی۔ تیری عظمت کو جانتے اور مانتے ہوئےآج میں فیصلہ کرتا /کرتی ہوں کہ میں ہمیشہ جوش سےلبریزرہوں گا/گی۔