
کیونکہ مَیں خُداوند لاتبدِیل ہُوں اِسی لِئے اَے بنی یعقُوب تُم نیست نہیں ہُوئے۔ ملاکی 6:3
خُدا کے علاوہ ہرچیز بدل جاتی ہے— ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ وہ ہماری زندگیوں کا مستقل، لا تبدیل منبع ہے۔ ہم اپنے اِردگرد ہونے والی ہہت سے تبدیلیوں کے باعث پریشان ہوجاتے ہیں لیکن اس سے حالات اور چیزوں کا تبدیل ہونا ختم نہیں ہوجائے گا۔ لوگ بدلتے ہیں، حالات بدلتے ہیں، ہمارے جسم بدلتے ہیں، ہماری خواہشات اور جذبے بدلتے ہیں۔ لیکن اس دُنیا میں ایک اَمریقینی ہے اور وہ ہے تبدیلی۔
زیادہ تر تبدیلیاں ہماری رضا مندی کے بغیر ہوتی ہیں۔ لیکن شُکر ہے، رُوح القدس کی مدد سے، ہم انہیں اپنانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچوں اور رویوں کو تبدیلی کرنے سے انکار کرتے ہیں تو ہم بہت بڑی غلطی کررہے ہیں۔ جب ہم کسی تبدیلی کو اپنانے سے انکار کرتے ہیں تو اس سے حالات نہیں بدلتے، لیکن اس طرح ہمارا سکون اور خُوشی جاتی رہتی ہے۔ یاد رکھیں، اگر آپ کسی چیز کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے تو اپنی فکر خُداوند پر ڈال دیں (دیکھیں1 پطرس 7:5) اور بھروسہ رکھیں کہ وہ آپ کا خیال رکھے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ کہ جب میرے ارد گرد سب کچھ بدلتا ہے اور حالات غیر یقینی لگنے لگتے ہیں تو مَیں بھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں کہ تُو کبھی نہیں بدلے گا۔ میری مدد کرکہ میں اپنے حالات کی بجائے تیری طرف دیکھوں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میری زندگی کی بنیاد ہے۔