
مگر جب ہم سب کے بے نقاب چہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح منعکس ہوتا ہے جس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صورت پر دَرجہ بَدرجہ بدلتے جاتے ہیں. 2 کرنتھیوں 3 : 18
میں آگے بڑھنا اور تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ایسا ہی چاہتے ہیں۔ میں اپنے رویے میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں مسلسل ترقی دیکھنا چاہتی ہوں۔ مثال کے طور پر میں زیادہ مستقل مزاجی دیکھنا چاہتی ہوں؛ میں رُوح کے دوسرے پھل اور بڑی مُحبّت میں چلنا چاہتی ہوں؛ میں دوسروں کے ساتھ اُس وقت بھی مہربانی اور بھلائی کرنا چاہتی ہوں جب میں اچّھا محسوس نہیں کرتی یا میرا دِن اچھّا نہیں گزرتا۔ یہاں تک کہ جب حالات میرے مخالف ہوں اورجب چیزیں میری مرضی کے مطابق نہ ہوں۔ تو بھی میں خُداوند یسوع کے کردار کو پیش کرنا چاہتی ہوں۔
اپنی زندگیوں میں موجود پاک رُوُح کی قدرت سے ہم شادمان، نیک اور مہربان ہو سکتے ہیں چاہے حالات ہمارے مخالف ہی کیوں نہ ہوں۔ جب ہمارے اِرد گرد سب کچھ اُلٹ پلٹ ہو یا جب ایسا محسوس ہو کہ سب چیزیں اور لوگ ہمارے خلاف منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں جس کے باعث ہم بےصبر، پریشان اور بھڑک سکتے ہیں اس وقت بھی ہم پُرسکون رہ سکتے ہیں ۔
آخر کار میں نے یہ سیکھ لیا کہ خُدا مجھے اپنے فضل سے تبدیل کرتا ہے میں خود اپنی کوشش سے ایسا نہیں کرسکتی۔ خُدا کی تبدیل کرنے والی قدرت کو جاننے سے پہلے میرے اندر ایک جنگ جاری تھی لیکن وہ مجھے آہستہ آہستہ بدل رہا تھا۔
خُدا ہمیں اِس طرح تبدیل کرتا ہے: وہ ہم پر کچھ باتیں ظاہر کرتا ہے اور پھرانتظار کرتا ہے جب تک ہم اُس پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے پھر وہ ہماری زندگی کے اُس حصہ میں اپنی خوبیاں ہمارے اندر پیدا کرتا ہے۔