تبدیلی ایک عمل ہے

تبدیلی ایک عمل ہے

اور اِس طرح صبر کرکے اُس نے وعدہ کی ہوئی چیز کو حاصل کیا۔ عبرانیوں 6 : 15

تبدیلی آسانی سے پیدا نہیں ہوتی۔ مجھے ایک خاتوں کبھی نہیں بھولتی جو میرے کلام سُنانے کے فوراً بعد میرے پاس آئی۔ اُس نے اپنی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بڑا برہمی  سے مجھ سے کہا "مجھے میرے پیسے واپس چاہیں!” میں اُس کی اِس بات سے کافی حیران ہوئی اور میں نے اُسے جواب دیا کہ "اِس سے تمہارا کیا مطلب ہے کہ تمہیں اپنے پیسے واپس چاہیں؟” اس نے کہا جوائیس میں نے تمہاری خدمت کے لئےچندہ دیا تھا اور جو کچھ تم نے سکھایا تھا وہ میں تقریباً دو ہفتے سے کررہی ہوں اور مجھے کوئی بھی فرق نہیں پڑا ہے!”

مشاہدے سے یہ بات کافی مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے لیکن اُسی لمحہ میں نے اس خاتون کو سمجھایا کہ یہ اِس طرح سے نہیں ہوتا۔ تبدیلی میں وقت لگتا ہے۔ اور جو نتائج آپ چاہتی ہیں ان کو حاصل کرنے کے لئے صبر کی ضرورت ہے۔ وہ بہت ناراض تھی کیونکہ اسے فوری حل کی توقع تھی اور خُدا ایسا نہیں کرتا۔ جب آپ کو نجات ملی تھی تو آپ نے ایک ایسی شاہراہ پر قدم رکھا تھا جو آپ کو تبدیلی کے ایک تاحیات سفر کی طرف لے جاتی ہے۔ اور ہماری زندگیاں خُدا کے کلام کے وسیلہ سے تبدیل ہوتی ہیں (یعقوب 1 : 21 – 25)۔
خُدا کے ساتھ نزدیکی اور قریبی تعلق کو قائم کرنے کے لئے ایک فیصلہ کریں کہ آپ تاحیات اس کی پیروی کریں گے اورسیکھتے رہیں گے۔ کلام کو پڑھیں۔ کلام کی تعلیمات کو سُنیں۔ اس سے بہتر کوئی بات نہیں کہ ہم خُدا کے کلام کو اپنے دِل میں بسائیں… یہ اِس تبدیلی کے عمل کا سب سے اہم ترین حصّہ ہے۔

بائبل بیان کرتی ہے کہ ہم اِیمان اورصبر سے خُدا کے وعدوں کو حاصل کرسکتے ہیں (عبرانیوں 6 : 12)، اور اِیمان خُدا کے کلام کو سُننے سے پیدا ہوتا ہے (رومیوں 10 : 17)۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon