مگر(چونکہ) جب ہم سب کے بے نِقاب چِہروں سے خُداوند کا جلال (خُدا کا کلام) اِس طرح مُنعکِس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے (اس سے جاری ہوتا ہے) (جو) رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں دَرجہ بَدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔ 2 کُرِنتھِیوں 18:3
تبدیلی راتوں رات واقع نہیں ہوتی، اور یہ عمل بعض اوقات بہت آہستہ معلوم ہوتا ہے۔ لیکن یہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا کہ خُداوند یسوع کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ہم ماضی کو بھول کرآگے بڑھ سکتے ہیں اور جو کچھ خُدا نے ہمارے لئے رکھا ہے اسے حاصل کرسکتے ہیں۔
اگرآپ یہ سوچتے ہیں کہ جتنی ترقی آپ کو کرنی چاہیے تھے اتنی ترقی آپ نے نہیں کی ہے اور آپ خود کو اس کے لئے ملامت بھی کرتے ہیں تو فوراً اپنی توجہ مسیح کی جانب لگائیں اورشُکر گزاری کریں کہ وہ آپ کی زندگی میں اپنے کامل اور ٹھہرائے ہوئے وقت کے مطابق کام کررہا ہے۔ اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ، "خُدا مجھ سے پیار کرتا ہے اوراُس کے پاس میری زندگی کے لیے ایک اچھّا منصوبہ ہے۔ میں ابھی تک وہاں پہنچا/پہنچی نہیں، لیکن میں ٹھیک ہوں اور ٹھیک راستے پر ہوں!” یاد رکھیں کہ اِیمان کے ذریعے آپ کو خُدا کے نزدیک راست بنایا گیا ہے، اور اگرچہ آپ کمال تک نہیں پہنچے ہیں لیکن آپ ترقی کر رہے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ تُو میری زندگی کو اپنے بہترین وقت کے مطابق تبدیل کر رہا ہے۔ مجھے تجھ پر بھروسہ ہے، اور میں مزید ملامت یا مایوسی محسوس نہ کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔ تُو میری زندگی میں کام کر رہا ہے، اور میں اِس کے لیے شُکر گزار ہوں۔