تبدیلی کے لیے آمادگی

تبدیلی کے لیے آمادگی

میَں آج کے دن آسمان اور زمین کو تمہارے بر خلاف گواہ بناتا ہوں کہ میَں نے زندگی اور موت کو اور برکت اور لعنت کو تیرے آگے رکھا ہے پس تُو زندگی کو اختیار کر کہ تُو بھی جیتا رہے اور تیری اولاد بھی ۔ (اِستثنا ۳۰: ۱۹)

جب میَں نو برس کی عمر کا تھی تو میں نے سگریٹ پینا شُروع کر دیا تھا۔ میَں اسے پسند کرتی تھی کیونکہ یہ مجھے سکون بخشتی تھی، اور کافی عرصہ تک میَں نے اِسے چھوڑنا نہ چاہا۔ جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے چھوڑنا چاہیے، تو میری یہی سوچ اِسے نہ چھوڑنےکی وجہ بن گئی، کہ میَں اِس کے چھوڑنے سے میں موٹی ہو جاؤں گی۔ برسوں تک میرا یہی  بہانہ رہا۔ پھر میَں اِس چکر میں پھنس گئی،  یعنی چھوڑنا اور پھر سے شروع کر دینا اور پھر چھوڑنا اور  شروع کر دینا۔

لیکن پھر میَں اِس بحران کے نکتہ عروج  کو پہنچ گئی، کیونکہ اب مجھے اِس کی طلب ہر وقت رہنے لگی،  میَں نے چرچ میں عبادت کے دوران بھی چپکے سے باہر نکلنا شروع کر دیا اور چھپ کر اپنی گاڑی  کی سیٹ پر لیٹ کر سگریٹ پینے لگی۔ تب مجھےاحساس ہوا کہ اب مجھے ہر حال میں تبدیلی لانا چاہیے۔

ہم میں سے بیشتر کوتبدیلی کے لیے آمادہ ہونے سے قبل،  بحران کے نکتہ عُروج  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ، بعض اوقات  کسی شخص کو  غذائیت بھرا کھانا کھانےمیں احتیاط کا آغار  کرنے کے لیے، دِل کا دورہ پڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن آپ کو بحران کے نکتہ عروُج تک پہنچنے کا انتظار  نہیں کرنا چاہیے۔ آپ اِسکے لیے یکدم قدم اُٹھا سکتے ہیں یہ کہتے ہوۓ، ’’بس ہو چُکا، میرا اس سے دِل بھر گیا ہے۔

کیونکہ بائبل بتاتی ہے کہ ہم  اپنے لیے زندگی کو چُن سکتے ہیں۔  خدا نے آپکو  تبدیل ہونے کے لیے مدد اور قابلیت مہیا کی ہے،لیکن فیصلہ آپکو کرنا ہے، اور  دِل سے رضامند ہونا ہے نہیں تو  بحران کا نکتہ عروج آپ پر  بہت جلد  پوُرے زور سے حملہ کر دے گا۔ اُس نکتہ تک پہنچنے سے پہلے زندگی کا انتخاب کرنا بہت ہی آسان ہے

کچھ وقت کے لیے بے سکون ہونے سے نہ گھبرائیں۔ میَں آخر کار سگریٹ پینے سے آزادی حاصل کر چکی ہوں ، اور یہ اتنا آسان نہیں تھا… لیکن یہ مجھے اکیلے نہیں کرنا تھا ۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سگریٹ چھوڑنے کو ابھی تیار نہیں ہیں ، تو اِس مسٔلہ کو خدا کے پاس لے جائیں اور کہیں، ’’میری مدد کرو، میری مدد کرو، میری مدد کرو  ۔‘‘

خوشخبری یہ ہے کہ خُدا کی مدد سےاور زندگی کو اپنے لئےچُن لینے سےآپ یقیناً مستقل طور پر بہتری کی جانب تبدیل ہوتے جائیں گے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا تو نے مجھے اِنتخاب کرنے کا حق بخشا ہے اِس لئےمیَں زندگی کو چُن لیتی  ہوُں! میَں جانتی  ہوں کہ تبدیل ہونا مشکل ہے، لیکن میَں چاہتی ہوں کہ تُو میری مدد کر۔ تبدیل ہونے کے لئےتیری مدد اورمیری رضامندی کافی ہے، اور میَں جانتی ہوں کہ میَں ہر رکاوٹ کو عبو رکر سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon