تنازعات سے پاک تعلقات

تنازعات سے پاک تعلقات

یہ باتیں اُنہیں [لوگوں کو] یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے [سختی سے] تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔    2 تِیمُتھِیُس 14:2

صُلح خُوشگوار زندگی کا ایک اہم جزو ہے، لیکن صرف صُلح کی خواہش کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ ہمیں درحقیقت خُدا کے ساتھ اور دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں صُلح وسلامتی کو قائم کرنا چاہیے۔ پولس سمجھ گیا تھا کہ اگر ہم مستعدی سے صُلح کی تلاش نہیں کریں گے تو اس کی کمی بے حد نقصان دہ  ثابت ہوگی کیونکہ اپنے کئی خطوط میں، وہ ایمانداروں کو صُلح کے ساتھ رہنے کی تاکید کرتا ہے۔

ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لیے، ہمیں ایک دوسرے کے لیے شُکر گزار ہونا چاہیے، ایک دوسرے کو موقع دینا چاہیے، اور ایک دوسرے کی غلطیوں اور خامیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے۔ ہمیں حلیم، مُحبّت کرنے والا، ہمدرد اور شائستہ ہونا چاہیے۔ ہمیشہ فوراً  اور بار بار معاف کرنے کے لیے تیار رہیں، اور جلدی سے خفا نہ ہوں۔

اتحاد، ہم آہنگی، اور مفاہمت صُلح کا ذریعہ ہیں، اور ہم ان سب کا تجربہ کریں گے اگر ہم ان کو اپنے پورے دِل سے تلاش کریں اور زندگی میں صُلح کے طالب ہوں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھے بحث و تکرار کی  آزمائش میں سے گزرنا پڑے تو میری مدد کر کہ میں ایسی صورتحال میں صُلح  کا/کی طالب  ہوں۔ مَیں اپنی زندگی میں  پرہیز گاری کے پھل کے لیے تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں۔ اور تیرا شُکر ہو کہ مَیں اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی سے رہ سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon