تو مضبوط ہوجا اورحوصلہ رکھ مت ڈرکیونکہ خُداوند تیرا خُدا خود ہی تیرے ساتھ جاتا ہےوہ تجھ سے دست بردار نہیں ہو گا ۔ استثنا ۳۱: ۶
تنہائی اندورنی درد ،خلا اورمحبت کے لئے تڑپ کا نام ہے۔ اس کے اثرات میں خالی پن،بے کار ہونے کا احساس اور بے مقصدیت شامل ہے۔ تنہائی کی بہت سے وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ انہیں تنہائی میں زندگی گزارنے کی کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس کا مقابلہ کر کے اس کو نکال سکتے ہیں۔
یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ تنہا ہونے کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اکیلے یا تنہائی پسند ہیں۔ اگرچہ ہمیشہ تنہائی سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں ہے لیکن تنہائی کے نیچے دبے رہنے سے اپنے آپ کو بچایا جا سکتا ہے۔
خُدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ چونکہ خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اس لئے ہمیں مضبوط اور دلیر ہونا ہے۔ جسمانی طور پرآپ تنہا ہوسکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اکیلے رہنا ہے، کیونکہ روحانی طور پر خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ موجود ہے۔ وہ کبھی آپ کو نہ چھوڑے گا اور نہ ترک کرے گا۔
اگلی بار جب تنہائی کا احساس آپ کی زندگی میں سَر اُٹھائے، تو میں آپ کو نصیحت کرتی ہوں کہ استثنا ۳۱: ۶ کو یاد کر لیں۔ بلند آواز سے اِقرار کریں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے اور اس سے گفتگو کرنا شروع کردیں۔ جب آپ اس کے لئے جگہ تیار کریں گے تو اس کی حضوری آپ کی زندگی کو معمور کر دے گی۔ یاد رکھیں کہ خد اکی حضوری ہروقت اور ہر جگہ آپ کے ساتھ ہے اس لئے آپ کو تنہا ئی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں بہت خوش ہوں کہ تو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ اور جب تو میری طرف ہے مجھے تہنائی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔