توبہ کا تحفہ

توبہ کا تحفہ

تب اگر میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دُعا کریں اور میرے دِیدار کے طالِب ہوں اور اپنی بُری راہوں سے پِھریں تو مَیں آسمان پر سے سُن کر اُن کا گُناہ مُعاف کرُوں گا اور اُن کے مُلک کو بحال کر دُوں گا۔  2 توارِیخ 14:7

میں خُدا کا شُکر کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے یہ قابلیت دی ہے کہ اگر میں کسی غلط راستہ پر نکل کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے جلد ہی احساس ہوجاتا ہے اور میں مڑ کر واپس صیح سمت کی طرف آجاتی ہوں۔ اصل میں یہی سچی توبہ ہے۔ توبہ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم  صرف افسوس کا اظہار کریں بلکہ اس کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ ہم افسوس کرنے کے فوراً بعد  صحیح سمت میں مڑیں اور اس کی طرف آنے کا فیصلہ کریں۔

ہم اُس وقت مصیبت میں پڑتے ہیں جب ہم پے در پے غلط فیصلے کرتے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف جب ہم خُدا کی مدد سے صحیح فیصلے کرتے  ہیں تو اپنی زندگی کو درست شاہراہ پر لے آتے ہیں۔ جس طرح مصیبت میں پھنسنے میں ایک دن سے زیادہ وقت لگا، اسی طرح اس میں سے نکلنے میں بھی ایک دن سے زیادہ وقت لگے گا۔

کوئی بھی شخص اگروقت کے درست استعمال اور صحیح فیصلے کرنے کے لئے تیار اور آمادہ ہے تو وہ اپنی زندگی میں اچھّی تبدیلیاں دیکھے گا۔ خُدا کی رحمت ہر روز نئی ہوتی ہے۔ وہ آپ کو رحم، فضل، احسان اور مدد دینے کا انتظار کر رہا ہے؛ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ اس رحم کے لیے شُکر ادا کریں اور جو کچھ بھی خُدا آپ سے کہہ رہا ہے اُسے "ہاں” کہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ تُو نے میری زندگی میں نئےمواقع فراہم کئے ہیں۔ مجھے یہ سمجھنے میں مدد کر کہ جب مَجھ سے غلطی ہوجاتی ہے تو مجھے توبہ کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ میں تیری رحمتوں کا/کی بہت شُکر گزار ہوں جو میری زندگی میں ہر صبح نئی ہوتی ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon