جب آپ دباؤ محسوس کریں

تو خُدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔                          فلپیوں 4 : 7

بہت سال پہلے میں ڈاکٹر کے پاس گئی کیونکہ میں مسلسل بیمار رہتی تھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ علامات سے لگتا ہے کہ آپ کسی دباؤ کا شکار ہیں۔ میں پوری نیند نہیں سو رہی تھی اور میرا کھانا بھی مناسب نہیں تھا اور میں بہت محنت کررہی تھی۔

دباؤ سب کی زندگی کا ایک عام حصّہ ہے۔ خُدا نے ہمیں اس طرح تخلیق کیا ہے کہ ہم ایک خاص حد تک دباؤ اور تناؤ کو برداشت کرسکتےہیں۔ مسئلہ اُس وقت جنم لیتا ہے جب ہم اپنی حد سے زیادہ کام کرتے ہیں اوراپنے جسم کے اُن اشاروں کو نظر انداز کرتے ہیں جو  تھکاوٹ اور تکلیف کے باعث پیدا ہوتے ہے۔

میں آپ کو تلقین کرتی ہوں کہ اپنا بہت خیال رکھیں کیونکہ اگر آپ اپنے بدن کو خراب کردیں گے تو اُس کی جگہ دکان سے نیا نہیں خریدا جا سکتا۔ بہت سے کام ایسے ہیں جو ہمارے لئے بے حد دباؤ کا سبب بنتے ہیں لیکن وہ ایسے کام ہیں جنھیں ہم چاہیں تو تبدیل کرسکتے ہیں۔ دیانتداری سے اپنے کاموں کی فہرست کی جانچ کریں اور وہ کام جو آپ کو ضرورت سے زیادہ تھکا دیتے ہیں یا اچھّا پھل نہیں پیدا کررہے اُن کو ترک کر دیں۔

اطمینان وہ حالت ہے جو خُداوند یسوع مسیح میں ہر ایماندار کی  ہونی چاہیے۔ وہ ُصلح کا شہزادہ ہے اور خُداوند یسوع مسیح میں اطمینان ہماری میراث ہے۔ یہ پاک رُوُح کی نعمت ہے اور ہمیں اُس وقت دیا جاتا ہے جب ہم اُس کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرتے ہیں۔

 

وہ اطمینان جو خُداوند یسوع مسیح ہمیں دیتا ہے اچھّٗے اور بُرے وقت میں کام کرتا ہے۔ اسکا اطمینان طوفانوں کے بیچ میں بھی کام کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon