
اور اِیمان کے وسیلہ سے مسیح تمہارے دِلوں میں (حقیقت میں) سکونت (بس جائے، قائم رہے، اور اپنا مستقل گھر بنا لے) کرے تاکہ تم محُبّت میں جڑ پکڑ کے اور بنیاد قائم کرکے۔ افسیوں 3 : 17
بہت سے لوگ دِل میں اپنے بارے میں عدمِ تحفظ کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی حیثیت کی وجہ سے خود کو قبول نہیں کرتے۔ کیا آپ مسلسل دباؤ کی وجہ سے، نقلی چہرہ کی وجہ سے یا دوسروں کی مانند بننے کی کوشش میں تھک چکے ہیں؟ کیا آپ آزادی حاصل نہیں کرنا چاہتے تاکہ آپ کوبھی جیسے اور جہاں ہیں کی بنیاد پر قبول کیا جائے، آپ کے اُوپر دوسروں کی مانند بننے کا کوئی دباؤ نہ ہوں کیونکہ آپ جانتے ہی نہیں کہ کس طرح دوسروں کی مانند بنا جائے؟
خد اکی مدد سے ہم اپنی قدروقیمت کو جان سکتے ہیں جو ہمارے کاموں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ہماری اس حیثیت سے ہے جو اس میں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم جیسے ہیں اسی حالت میں اس کے پاس آئیں اور مدد کے لئے اس پر بھروسہ کریں تاکہ ہماری زندگی اس کی مرضی کے مطابق ڈھل جائے۔
ابلیس کا منصوبہ یہ ہے کہ ہمیں دھوکا دے اور ہم یہ سمجھیں کہ ہماری قدروقیمت کی بنیاد ہماری کارکردگی پرہے، اور پھر وہ ہمیں مجبور کرے گا کہ ہم اپنی توجہ اپنی غلطیوں اور کمزوریوں پر رکھیں۔ ابلیس چاہتا ہے کہ ہم اپنے بارے میں پست رائے رکھیں تاکہ ہم خُدا سے دور ہوجائیں اور ہم پریشان ہوجائیں اورخُدا کی برکات کو حاصل کرنے کے قابل نہ رہیں کیونکہ ہم یہ سوچنے لگتے ہیں کہ ہم ان برکات کے قابل نہیں ہیں۔
یہ اہم بات ہے کہ اپنی قدروقیمت کے بارے میں ہم مثبت سوچ رکھیں اور مسیح میں تحفظ محسوس کریں۔ اپنے آپ کو قبول کرنے کا فیصلہ کریں کیونکہ یہ وہ کام ہے جو خُداوند یسوع نے کردیا ہے۔ وہ کسی بھی شخص کو جو اُس کے پاس آتا ہے کبھی بھی رد نہیں کرے گا۔ آپ سے بڑی مُحبّت کی گئی ہے اور آپ کی بڑی قدر ہے!
خُدا آپ کی خرابیوں سے واقف ہے تو بھی وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ کوئی بھی چیز آپ کے لئے اُس کی مُحبّت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔