جب آپ پریشانی محسوس کریں

جب آپ پریشانی محسوس کریں

صیون کے غمزدوں کے لئے یہ مقّرر کردوں (خوشی اور تسلّی) کہ اُن کو راکھ کے بدلے سہرا(پھولوں کا ہار اور تاج) اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اُداسی کے بدلے  ستایش (کے اظہار) کا خلعت  بخشوںاُس کا جلال ظاہر ہو۔  یسعیاہ 61 : 3

خُدا ہمارا خیال رکھنا چاہتا ہے، لیکن وہ ایسا کرے اِس کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم فکر کرنا چھوڑ دیں۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اُن کی آرزو ہے کہ خُدا اُن کا خیال رکھے لیکن وہ خُدا کی راھنمائی کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے دِن فکر کرنے اور مسئلوں کا حل نکالنے میں گزاردیتے ہیں۔ وہ خُدا سے سہرے کی درخواست کرتے ہیں لیکن دراصل وہ اپنی ہی "راکھ” میں لوٹتے رہتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ خُدا ہمیں خوبصورتی کا سہرا عطا کرے تو اس کے لئے ہمیں اسے اپنی "راکھ ” دینی ہوگی۔

جب ہم یہ اِیمان رکھتے ہیں کہ خُدا ہماری فکر کرسکتا ہے اور کرے گا تو اِس طرح ہم خُدا کو اپنی فکریں سونپ دیتے ہیں۔ عبرانیوں 4 : 3 میں بیان کیا گیا ہے کہ "ہم جو اِیمان لائے (اس میں قائم ہیں، بھروسہ رکھتے ہیں اور خُدا پر تکیہ کرتے ہیں) اُس کے آرام میں داخل ہوتے ہیں…”

ہم اِیمان کے وسیلہ سے خُدا کے آرام میں داخل ہوتے ہیں۔ پریشانی اِیمان کا متضاد ہے۔ پریشانی ہمارا اطمینان چھین لیتی ہے، جسمانی طور پر ہمیں تھکا دیتی ہے اور ہمیں بیمار بھی کرسکتی ہے۔ اگر ہم پریشان ہیں، ہم خُدا پر بھروسہ نہیں کررہے، اور ہم اُس کے آرام میں داخل نہیں ہورہے۔

خُدا نے کیسا عمدہ سودا ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔ آپ اُس کو راکھ دے دیں اور وہ آپ کو سہرا عطا کرے گا۔ آپ اُس کو اپنی ساری پریشانیاں اور فکریں دے دیں، اور وہ آپ کو تحفظ، استحقام، چھپنے کی جگہ، اور بھرپور خوشی دے گا ۔۔۔۔ ہمیں یہ استحقاق حاصل ہوگا کہ وہ ہمارا خیال کرے گا۔

خُداوند یسوع مسیح نے فکر نہیں کی اور آپ کو بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon