جسمانی مسیحی اور روحانی مسیحی

جسمانی مسیحی اور روحانی مسیحی

کیونکہ ابھی تک جسمانی ہو۔اس لئے کہ جب تم میں حسد اور جھگڑا ہے تو کیا تم جسمانی نہ ہوئے اور انسانی طریق پر نہ چلے؟  ۱ کرنتھیوں ۳: ۳

دوقسم کے مسیحی ہیں اور آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کس قسم کےمسیحی ہیں۔ کیا آپ جسمانی مسیحی بننا چاہتے ہیں یا روحانی مسیحی؟

جسمانی مسیحی وہ ہیں جوانسانوں کو خوش کرنا چاہتا ہیں اور خدا کی فرمانبرداری سے زیادہ انسانوں کو خوش کرنے کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ وہ نابالغ ہیں،اوراپنے جذبات کے بہاوٗ میں چلتے ہیں اور جو کچھ محسوس کرتے ہیں اسی کے مطابق بولتے اور کام کرتے ہیں۔اس قسم کے لوگ اکثر جھگڑے میں پڑ جاتے ہیں، بےچین رہتے اور جلدی سے ٹھوکر کھا جاتے اور اطیمنان سے خالی رہتے ہیں۔

روحانی مسیحی وہ ہیں جوپاک روح کی مرضی کے مطابق چلنے کی مستعدی سے کوشش کرتے ہیں۔وہ ہر روز اپنی روح کو خدا کے کلام سے سیر کرتے ہیں، اور خدا کو اپنی زندگی کے ہر حصے میں دعوت دیتے ہیں۔ خدا کے ساتھ ان کا رشتہ محض اتوار کی عبادت تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ ہر روز اس کی فکر کرتے ہیں۔

اگر آپ نے پہلے ایسا نہیں کیا۔ توآج میں آپ کو تاکید کرتی ہوں کہ میسح کی کُل وقتی پیروی کرنے کا عہد کریں۔ خداوند کو اپنے ہر کام میں شامل کریں۔ محبت، دیانتداری، فروتنی، سلامتی اور دوسروں کے ساتھ مل کر چلیں۔ پاک روح کے پھلوں کو ظاہرکریں اور خدا کےاحسان کا تجربہ کریں۔

 

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، میں جسمانی مسیحی نہیں بننا چاہتا/چاہتی، جو ہمیشہ جسم کی پیروی کرتے ہیں۔اس کے بجائے میں پاک روح کی رہنمائی میں ایسی زندگی بسر کرنا چاہتا/چاہتی ہوں جس سے تو خوش ہو۔ آج سے میں جسمانی نہیں بلکہ روحانی مسیحی بننے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon