خُداوند اپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تُجھ پر مِہربان (پُر فضل، رحم دِل، اور احسان کرنے والا) رہے۔ گِنتی 25:6
آج گزارنے والے دن میں آپ خُداوند سے دُعا کریں کہ وہ اپنا چہرہ آپ پر جلوہ گر فرمائے۔ اُس سے دُعا کریں کہ وہ اپنی نگائیں آپ پر لگائے اور آپ کو اطمینان بخشے۔ اس سے کہیں کہ وہ اپنے جلال کو آپ پر چمکائے جیسا کہ اس نے موسیٰ کے ساتھ کیا تھا۔ پھر اس روشنی کو دوسروں کے سامنے چمکنے دیں تاکہ وہ اسے دیکھ سکیں اور آپ کے آسمانی باپ کی تمجید کریں (دیکھیں متّی 16:5)۔
اپنی روشنی کو چمکانے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں۔ دوسروں کو دیکھ کر مسکرانے کی عادت ڈال لیں اوردیکھیں کہ اُن میں سے اکثر مسکرانے لگیں گے۔ خُدا کے جلال کا نُور آپ میں ہے، لیکن اگر آپ اُسے ظاہر نہیں کریں گے تو لوگ برکت نہیں پائیں گے۔ اگر آپ لوگوں کودیکھ کر مسُکرائیں گے اور اُن سے اچھّا برتاؤ کریں گے اور شُکر گزار ہوں گے تواس کے نتائج حیرت انگیز ہوں گے۔ زیادہ سے زیادہ مہربانی کریں۔ ایسا کرنے سے، آپ پر مہربانی ہوگی کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم جو بوتے ہیں وہی کاٹیں گے (دیکھیں گلتیوں 7:6)۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ،کہ تو نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں تاریک دُنیا میں نور بنوں۔ میری زندگی سے تیرا نور، تیراجلال ظاہر ہو تاکہ دوسرے اس کو دیکھ سکیں۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تیری مدد سے میری زندگی دوسروں کے لیے باعثِ برکت بن سکتی ہے۔