جن لوگوں پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اُن کے سامنے اپنی کمزوریوں کا اِقرار کریں

جن لوگوں پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اُن کے سامنے اپنی کمزوریوں کا اِقرار کریں

کیونکہ کوئی چیز چھُپی نہیں جوظاہر نہ ہوجائے گی اور نہ کوئی ایسی پوشیدہ بات ہے جو معلوم نہ ہو گی اور ظہور میں نہ آئے گی۔ لوقا  ۸: ۱۷

بہت سے لوگوں کے لئے اپنی خامیوں اور کمزوریوں کے متعلق بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہم ایسی باتوں کو ظاہر کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ اِس لئے کہ ہم لوگوں کی آرا سےڈرتے ہیں یعنی یہ کہ وہ کیا سوچیں گے۔ ہم لوگوں  سے رد کئے جانے، غلط آرا قائم کئے جانے اور اپنے پیاروں کی محبت سے محروم ہونےکے خوف میں مبتلا رہتے ہیں یا ہم سوچتے ہیں کہ اگر وہ ہمارےبارے میں سب کچھ جان لیں گے تو وہ ہمارے تعلق سے اپنی رائے تبدیل کر لیں گے۔

لیکن جذباتی شفا کے لئے اپنی خامیوں کا اِقرار کرنا بہت ضروری ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ ہرچھُپی چیز ظاہر ہو جائے گی اِس لئے چاہیے کہ ہم جن پربھروسہ کرتے ہیں اُن کے سامنے اپنی تکلیفوں اورکمزوریوں کا اِقرار کریں۔

جب میں نے بہت کوشش کے بعد اپنے ماضی کے تعلق سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تویہ میرے لئے جذباتی طور پر بے انتہا مشکل کام تھا۔ لیکن اب جب میں اپنے ماضی کے تعلق سے بات کرتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید میں کسی اور کے مسائل کے متعلق بات کررہی ہوں۔ اپنی زندگی کی تکلیف اور کمزوری کے تعلق سے بات کرنے کے وسیلہ سے میری زندگی میں شفا اور بحالی پیدا ہوئی۔

خدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو کسی ایسے شخص سے ملائے جس پر آپ بھروسہ کرسکیں اورپھرآپ اپنے آپ کو اُس کے ساتھ ایک ایسے رشتہ میں باندھ لیں جو  دیانتداراورشفاف ہو ۔ جب آپ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے تو خدا کی شفا آپ دونوں کے اندر کام کرے گی۔


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح اپنی مرضی سے ایسے شخص تک میری رہنمائی کر جس کے ساتھ میں اپنی خامیاں، کمزوریاں اور تکلیفیں بانٹ سکوں۔ میں اپنی اور اس کی زندگی میں شفا کے بڑے دروازوں کو کھولنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon