ہمیں وہ چاہیے جو خُداوند یسوع کے پاس ہے

اورخُداوند کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی ۔۔۔۔۔۔ حِکمت اور خِرد کی روح مصلحت اور قُدرت کی رُوح معرفت اور خُداوند کے خوف کی رُوح۔  (یسعیاہ ۱۱ : ۲  )

خُدا ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو اپنی زندگیوں سے اُس کا جلال منعکس کریں۔ یعنی ایسے لوگ جو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میں اُس کی فرمانبرداری کریں ۔ فرمانبرداری ہمارے ضمیر کو داغ دار ہونے سے بچاتی اور ہمیں خُدا کے جلال کے لئے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ آج کی آیت خُداوند یسوع مسیح کے بارے میں نبوت ہے لیکن اگر خُداوند یسوع کا رُوح ہم میں بسا ہوا ہے اور ہم رُوح میں چلتے ہیں تو ہمارے اندر بھی وہ تمام خوبیاں ہوں گی اس جو اس کے اندر ہیں۔ ہمارے پاس حکمت، معرفت، مصلحت، قدرت اور خِرد کی رُوح ہوگی۔

اِن خوبیوں کے سامنے مسائل پگھل جاتے ہیں۔ اگر ہم پاک رُوح کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرتے ہیں تو ہمیں اَبتری میں زندگی بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ خُدا ہمیں فوری ہدایت، حکمت، خِرد اور قدرت بخشے گا اگر ہم اس کی تعظیم اور فرمانبرداری کریں گے۔

وہ لوگ جو معرفت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو خُدا کی آواز سُننا چاہتے ہیں، جو حکمت اور خرد کو پانا چاہتے ہیں ضرور ہے کہ خُدا کے خوف اور ڈر میں زندگی بسر کریں۔ تعظیم کے ساتھ خوف کا مطلب ہے کہ ہم جانیں کہ خُدا ہی خُداوند ہے اور یہ کہ وہ اپنے کہنے کے مطابق کرتا ہے۔ اس نے ہمیں اپنے دوست اور اپنے بیٹے اور بیٹیاں کہا ہے، لیکن ہمیں اُس کی تعظیم اورعزّت کرتے ہوئے فرمانبرداری کرنی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا آپ سے جو بھی کرنے کے لئے کہتا ہے اُس میں آپ کی بھلائی ہے پس آج اور ہر روز اُس کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار رہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon