جُدائی کی کوئی دیوار نہیں ہے

صرف مسیح سب کچھ اور سب میں ہے [سب کچھ اور ہر جگہ، سب آدمیوں کے لئے، لوگوں کے لئے بلا امتیاز] ۔   (کُلُسیِّوں ۳ : ۱۱)

مسیح میں خُدا نے ایک نئی مخلوق کو خلق کیا ہے جہاں سارے اختلاف مٹ گئے اور ہم سب اُس میں ایک ہوگئےہیں۔ عملی طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں خُدا پر بھروسہ کرنا چاہیے کہ جو ہم نہیں کرسکتے وہ خُدا کرے گا اور جو نعمتیں ہمیں ملی ہیں ہمیں ان کو تحفہ کے طور پر قبول  کرنا چاہیے۔ سب کچھ اس میں ہے! مسیح میں ہم خُدا کے حضورمقبول ٹھہرتے ہیں، ہماری زندگی اس میں ہے، ہماری خوشی اور اطمینان اس میں ہے۔ سب چیزیں اس کی طرف ہیں، سب کچھ اس کے لئے ہے، اس میں ہے، اور اس کے وسیلہ سے ہے (دیکھیں رومیوں ۱۱ : ۳۶)۔

اب ہمیں کسی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ دوسرے کیا کر سکتے ہیں جو ہم نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری قیمت اور قدر صرف اُسی میں ہے۔ ہم موازنہ اور مقابلہ سے آزاد ہیں اور اسی وجہ سے ہم انفرادیت کو قبول کرنے کے قابل ہیں۔ اپنی طرف سے بہترین کرنے کی کوشش کریں۔ اگرآپ کسی کام میں بہت ماہر ہیں توخُدا کا شُکر کریں؛ اور اگر ایسا نہیں ہے تو بھی اُس کا شُکر کریں کیونکہ ان باتوں کے باوجود وہ آپ سے پیار کرتا ہے اورجو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ اُسے سنبھال لے گا۔

اِس سچائی کے وسیلہ سے آپ خُدا کے آرام میں داخل ہوسکتے ہیں اوراب آپ خود کو رد کرنے یا کچھ اور بننے کی کوشش کرنے سے بھی آزاد ہیں جوآپ کبھی نہیں بن سکتے۔ اگر آپ خُدا کی آواز سُن رہے ہیں تواِسی وقت اس کی آواز سُنیں کہ آپ خاص ہیں؛ آپ کو کسی کے ساتھ موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسیح میں جدائی کی تمام دیواریں گِرچکی ہیں اور ہم سب اس میں ایک ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کسی اور کی مانند بننے میں کبھی آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ لیکن وہ آپ کی مدد کرے گا جوآپ بن سکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon