کیونکہ جسم روح کے خلاف خواہش کرتا ہے اور روح جسم کے خلاف اوریہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں تاکہ جو تم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔ گلیتوں ۵ : ۱۷
اپنی زندگی میں خداکی مرضی کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم پُرعزم ہوں۔ پرعزم ہونےکی ایک تعریف یہ ہے کہ’’ کسی فیصلہ کن حکم یا اعلان کے ذریعے سے جھگڑے کو سلجھانا ۔‘‘اس تعریف سے میری حوصلہ افزائی ہوئی کیونکہ اب زندگی کے کچھ معاملات میں جب مجھے پُرعزم ہونے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں’’اعلان‘‘کرتی ہوں۔
مثال کے طورپر جب میں کسی بھی وجہ سے تھکا ہوا محسوس کرتی ہوں اور خود ترسی کی آزمائش میں پڑنے لگتی ہوں تو میں خود سے کلام کرتی ہوں کہ تمہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے سیدھا کھڑی ہو جاوٗ اورماتم کرنا چھوڑ دو! خدا مجھ سے پیارکرتا ہے،اور میں مسیح میں جو مجھے طاقت بخشتاہے، سب کچھ کر سکتی ہوں!
گلتیوں ۵ : ۱۷ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ جسم اور روح ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ یاد رکھیں، کہ پرعزم رہنے کی تعریف میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جھگڑے کو ختم کریں۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ اگر آپ کسی کام کوکرنے کا ارادہ کرتے ہیں، توآپ کو جسم اور روح کی ناختم ہونے والی جنگ کو ختم کرنا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ ہمیشہ پُرعزم رہنے کی کوشش نہ کرنا چاہتے ہوں لیکن ہمت نہ ہاریں ورنہ آپ خدا کی مرضی سے باہر ہو جائیں گے۔ جب کبھی آپ ہمت ہارنے کی آزمائش میں پڑیں تو اس وقت ایسا ’’اعلان ‘‘کریں جو خدا کے کلام پر مبنی ہو۔ پرعزم رہنے کے لئے اپنے آپ کو حوصلہ دیں اوراپنی روح اور جسم کے درمیان جھگڑے کو ختم کریں اور اُس کے منصوبے کی پیروی کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح میں اپنے جسم اور روح کے بیچ جنگ کو ختم کرنا چاہتا/چاہتی ہوں،اور پُرعزم ہوئے بغیر میں ایسا نہیں کرسکتا/سکتی اِس لئےمجھے زور بخش تاکہ میں درست اِقرار کروں اورآگے بڑھ سکوں اورکبھی ہمت نہ ہاروں۔