جیسا آپ کا اعتقاد ہے

جیسا آپ کا اعتقاد ہے

اور یسوع نے صوبہ دار سے کہا جاجیسا تو نے اعتقاد کیا تیرے لئے ویسا ہی ہو اور اُسی گھڑی خادم نے شفا پائی۔ متّی ۸ : ۱۳

بہت سال پہلے میں اپنے ماضی میں ہونے والی زیادتی کی وجہ سے بے انتہا منفی تھی۔ اس وجہ سے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ تمام لوگ مجھے تکلیف پہنچائیں گے اورایساہی ہوتا تھا۔ میں سوچتی تھی کہ لوگ میرے ساتھ بے اِیمانی کریں گے اور وہ میرے ساتھ بے ایمانی ہی کرتے تھے۔ میں اس بات سے خوف زدہ رہتی تھی کہ میرے ساتھ کچھ اچھّا نہیں ہوسکتا۔

میں سوچتی تھی کہ چونکہ میں کسی سے اچھے کام کی توقع نہیں کرتی اس لئے میں اپنے آپ کو تکلیف سے بچا رہی ہوں۔ لیکن جب میں نے خدا کے کلام کاغور سے مطالعہ شروع کیا اورخدا پراپنی زندگی کی بحالی کے لئے بھروسہ کیا تومیں نے یہ جانا کہ مجھے اپنے منفی رویے سے چھٹکارے کی ضرورت ہے۔

متی ۸ : ۱۳ میں یسوع نے کہا کہ جیسا ہمارا اعتقاد ہے ہمارے لئے ویسا ہی ہوگا۔ میں یہ اعتقاد رکھتی تھی کہ سب کچھ بُرا ہے پس بہت سی بری باتیں میرے ساتھ پیش ہوتی تھیں۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں خدا پر اپنے لئے مثبت باتوں اور کاموں کے لئے بھروسہ کروں گی پس میں نے ایمان رکھنا شروع کیا کہ میری زندگی میں مثبت کام ہوں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے مثبت نتائج ملنے شروع ہو گئے۔

کیا آپ کو مسلسل منفی باتوں کا سامنا ہےاورآپ حیران ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی سوچ کو منفی باتوں سے ہٹا کر مثبت باتوں کی طرف لگانے کی ضرورت ہے۔ خدا پر بھروسہ کرنا شروع کریں اور بہترین کے لئے ایمان رکھیں۔ اورپھر دیکھیں کہ وہ آپ کے ایمان کے مطابق آپ کے لئے کام کرتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میں ساری منفیت سے چھٹکارا پاکراچھّی باتوں کے لئے بھروسہ رکھنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کر کہ میں اپنے اِیمان کو بڑھاوٗں یہ اعتقاد رکھتے ہوئے کہ تو میری زندگی میں عظیم کام کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon