معافی: حقیقی اطمینان اور خوشی کا راستہ

معافی: حقیقی اطمینان اور خوشی کا راستہ

مگر تم اپنے دشمنوں سے محبت رکھو اور بھلا کرواوربغیرنااُمید ہوئے قرض دو تو تمہارا اَجر بڑا ہوگا اور تم خُداوند تعالیٰ کے بیٹے ٹھہرو گے کیونکہ وہ ناشکروں اور بدوں پر مہربان ہے۔ لوقا ۶ : ۳۵

کچھ سال پہلے میری ایک دوست نے مجھے ایک شخص کے بارے میں بتایا جو ہمارے ساتھ کام کررہا تھا۔ چونکہ وہ اتفاق سے اسی ریستوران میں موجود تھی جہاں وہ آدمی کسی اور شخص کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور ان کے قریب دوسری میز پر بیٹھنے کی وجہ سے اس نے ان کی وہ ساری نامناسب گفتگو جو وہ میرے تعلق سے کررہے تھے سُن لی ۔

پہلے تو مجھے بہت غصہ آیا اور میں چاہتی تھی کہ اس شخص سے کہوں کہ  آئندہ ہم آپ کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کریں گے۔ لیکن اس رات پاک روح نے مجھے سے کہا’’تم کچھ بھی ایسا نہیں کرو گی۔بلکہ جو تم سکھاتی ہو تم وہی کرو گی۔ تم اس کے لئے ایک تحفہ لے کر جاوٗ گی اور تم اس کو بتاوٗ گی کہ پچھلے سالوں میں اس نے جو کام بھی تمہارے لئے کئے ہیں تم اس کی شکر گزار ہو۔‘‘

یہ آسان نہیں تھا، لیکن خدا نے مجھے فضل دیا کہ میں اس کی فرمانبرداری کر سکوں اور اس شخص کے لئے برکت کا باعث بن سکوں۔

اِس واقعہ کی خاص بات جو مجھے یاد ہے وہ یہ کہ جب میں نے اُس شخص کے ساتھ بھلائی کا سوچا مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔

جب ہم اپنے دُکھ دینے والوں کو ترس بھری نگاہوں سے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں تو ہمارے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑتی ہے کیونکہ خدا کی شادمانی ہماری روحوں کو معمور کر دیتی ہے۔

پس سوچیں کہ آج آپ کس کو معاف کر کے اس کے ساتھ بھلائی کر سکتے ہیں؟ معاف کرنے کے وسیلہ سے اس راستے پر چلیں جو حقیقی اطمینان اور خوشی کی طرف لے جاتا ہے!


یہ دُعا کریں:

اَے خُدا تیرے کلام کی فرمانبردای کرنے کے لئے مجھے تیرے فضل کی ضرورت ہے تاکہ اپنے ستانے والوں کے ساتھ بھلائی کرسکوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ جب میں ان کو معاف کروں گا/گی اور ان کو برکت دوں گا/گی تو مجھے اطمینان اورخوشی اَجر کے طور پر ملیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon