خاموش ہو جاوٗ

خاموش ہو جاوٗ

خاموش ہو جاوٗ اور جان (پہچان لواور سمجھ جاوٗ) لو کہ میں خُدا ہوں۔  ( زبور ۴۶ : ۱۰)

باتیں کرنا میرے لئے آسان ہے لیکن مجھے سیکھنا پڑا کہ کیسے سنوں۔ ایک دفعہ میں نے محسوس کیا کہ میرے شوہر میرے ساتھ بیٹھنا اور وقت گزارنا پسند نہیں کرتے پس میں نے ان سے کہا کہ ہمیں زیادہ باتیں کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے مجھے جواب دیا،’’جائیس ہم باتیں نہیں کرتے، دراصل تم بات کرتی ہو اور میں سُنتا ہوں۔‘‘ وہ صیح کہہ رہے تھے۔ اور اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ دیر وقت گزارنے کے لئے مجھے تبدیل ہونے کی ضرورت تھی۔

جلد ہی میں نے جان لیا کہ جیسے میں ڈیو کے ساتھ برتاوٗ کرتی ہوں اسی طرح میں خدا کے ساتھ بھی کرتی ہوں۔ میں بات کرتی ہوں اور توقع کرتی ہوں کہ وہ سُنے۔ میں شکایت کرتی تھی کہ میں نے کبھی خُد اکی آواز نہیں سُنی لیکن سچائی یہ تھی کہ میں نے کبھی اس کی آواز کا انتظار کیا ہی نہیں ۔ آج کی آیت ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم خاموش رہیں اور جان لیں کہ خُدا ہی خدا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاموش ہونامشکل لگتا ہے۔ ہمارا جسم مصروفیت اور کام کو پسند کرتا ہے۔ لیکن اگر ہم خُدا کی آواز سُننا چاہتے ہیں تو ہمیں تنہائی میں وقت گزارنا اور خاموش رہنا سیکھنا پڑے گا۔

بہت سے لوگوں کو سیکھنے اورسُننے کی مشق کرنی ہے ۔اور کئی باراس کا مطلب ہے خدا کی حضوری میں خاموشی سے کچھ کہے بغیر بیٹھنا۔ ہمیں سُننے کی مشق کرنی چاہیے!ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم خُدا سے دُعا کریں کہ وہ ہمیں کسی ایسے شخص سے ملوائے جسے آپ کی حوصلہ افزائی  یا برکت کی ضرورت۔۔۔۔ اور پھر خاموشی سے اس شخص کی سُنیں۔آپ حیران ہوں گے جب خدا جلدی سے کسی شخص کا خیال آپ کے دل میں ڈال دے گا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کو اس شخص کی حوصلہ افزائی کے لئے کوئی خاص بات بتائے۔ جب ہم خدا کی رہنمائی پر چلیں گے وہ ہمیں ایسےنئے خیالات بخشے گاجن کے بارے میں ہم نے پہلے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ خاموش رہنے اور احیتاط سے اس کی آواز سننے کے لئے وقت نکالیں اور فرمانبرداری کریں اور پھر وہ کریں جو وہ آپ پر ظاہر کرتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج ہی وقت نکالیں۔ خاموش ہو جائیں اور سُنیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon