خدا نے آپ کے لئے بھی ایک عظیم منصوبہ بنایا ہے!

خدا نے آپ کے لئے بھی ایک عظیم منصوبہ بنایا ہے!

پس ہر شخص اپنے ہی کام کو آزمالے۔اس صورت میں اُسے اپنی ہی بابت فخر کرنے کا موقع ہو گا نہ کہ دوسرے کی بابت۔ گلتیوں ۶: ۴

ہمیں دوسروں سے موازنہ کرنے کی عادت کو چھوڑنا ہے، کیونکہ خدا نہیں چاہتا کہ جو کام وہ ہم سے لینا چاہتا ہے اس کے لئے ہم خود کو ناقابل اور نااہل تصور کریں۔

اپنی زندگی کا دوسروں کی زندگی سے موازنہ کرنا ناانصافی کی بات ہے نہ صرف ان کے لئے جن سے ہم موازنہ کرتے ہیں بلکہ ہمارے ساتھ بھی۔ ان کے ساتھ نا انصافی کی بات اس لئے ہے کہ اگر ہم ان کی چیزوں ، ان کے علم یا ان کی شکل و صورت کے سبب سے ان سے حسد کرتے ہیں تو ہمارے اندر ان کے لئے ناپسندیدگی کے جذبات پیدا ہو جائیں گے اور اگرچہ خدا نے ان کو شاندار لوگ بنایا ہے تو بھی ہم ان کی تعریف نہیں کر پائیں گے ۔

یہ ہمارے اپنے ساتھ بھی نا انصافی کی بات ہوگی کیونکہ اس طرح خدا کا منصوبہ ہماری زندگیوں کے لئے محدود ہو جائے گا۔ جب ہم موازنہ کرتے ہیں تو دراصل ہم یوں کہتے ہیں،’’ مجھے اپنی زندگی میں تیرا منصوبہ نہیں چاہیے مجھے تو صرف اس دوسرے انسان کی مانند ہی بنناہے۔‘‘

لیکن خدا کا ہم میں سےہر ایک کے لئے ایک منفرد منصوبہ ہے۔آپ کے لئے اس کا منصوبہ آپ کے تصورات سے بھی زیادہ عظیم ہے۔دوسروں کے لئے اس کے منصوبوں پر رشک کرنا چھوڑ دیں تاکہ آپ ان منصوبوں کی شاہراہ پر گامزن ہوں سکیں جو اس نے آپ کے لئے رکھے ہیں اور ان کے وسیلہ سے برکت حاصل کریں۔

یہ دُعا کریں:

پاک روح میری مدد فرما تاکہ میں اپنے دل کو دیانتداری سے جانچ سکوں اور اگردوسروں سے موازنہ کے باعث میرے اندر کسی بھی قسم کاحسد ، نفرت یا اُداسی  موجود ہے میں اس کو پہچان سکوں۔ میں وہی بننا چاہتا/چاہتی ہوں جو تو مجھے بنانا چاہتا ہے اور وہ زندگی گزاروں جو تونے میرے لئے رکھی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon