خدا پر مکمل بھروسہ کریں

خدا پر مکمل بھروسہ کریں

اَے خداوند ! میرا توکل تجھ پر ہے۔ (زبور ۳۱ : ۱)

مجھے وہ وقت یاد ہے جب خُد انے مجھے کہا کہ میں اپنی کل وقتی نوکری کو خیر باد کہہ دوں جہاں سے میں کافی اچھّے پیسے کما رہی تھی۔ خدا نے مجھ سے بات کرنا شروع کیا اور کہا ’’تمہیں یہ کام  چھوڑنا اور گھر پر رہنا ہے اور خدمت کے لئے تیار ہونا ہے۔‘‘

میں نے فوری طورپر فرمانبرداری نہیں کی کیونکہ میں اپنی نوکری کھونے سے ڈرتی تھی۔ آخر کار  مجھے کیسے پتہ چلتا کہ یہ خدا کی آواز ہے؟ اس نے مسلسل مجھ سے کلام کرنا جاری رکھا اس لئے آخر کار میں نے اس کے ساتھ ایک سمجھوتہ کرنا چاہا اور کہا ’’ ٹھیک ہے میں کل وقتی کام نہیں کروں گی بلکہ جُزوقتی کام کروں گی۔‘‘

پس میں نے جزوقتی کام شروع کردیا کیونکہ میں خدا پر مکمل بھروسہ کرنے سے قاصر تھی۔ پہلے کی طرح ڈیو اور میری کمائی تو نہیں تھی لیکن میں نے یہ جان لیا کہ ہم تھوڑے پیسوں میں گزارا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے پڑے لیکن ہم اپنے تمام بل ادا کرسکتے تھے۔اس کے علاوہ خدمت کی تیاری کے لئے میرے پاس زیادہ وقت موجود تھا۔ مجھے یہ منصوبہ اچھا لگا لیکن یہ خدا کا منصوبہ نہیں تھا۔

میں نے یہ سیکھا کہ خدا ’’سمجھوتے‘‘ نہیں کرتا اور مجھے جزوقتی نوکری سے نکال دیا گیا۔ میں  کام میں اچھی تھی اور اس سے پہلے مجھے کسی بھی نوکری سے نکالا  نہیں گیا تھا۔اگرچہ مجھے اپنے حالات پسند نہیں آرہے تھے ۔۔۔۔ لیکن میں اس مقام پر کھڑی تھی جہاں خُدا مجھے دیکھنا چاہتا تھا ۔۔۔۔ اب مکمل طور پرمیرا دارومدار اُس پر تھا۔

نوکری کے بغیر مجھے ہر چھوٹی سے چھوٹی ضرورت کے لئے بھی خدا پر بھروسہ کرنا تھا۔ چھ سال تک ہر ماہ ہمیں الہیٰ مدد کی ضرورت تھی تاکہ اپنے بِل ادا کرسکیں لیکن اُس وقت میں نے خدا کی وفاداری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔اس نے ہمیشہ مہیا کیا اور ہم نے اپنے تجربہ سے سیکھا کہ اُس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اُن اخراجات کے لئے بھی اُس پر بھروسہ کریں جو ہمیں انٹرنیشنل خدمت کا چلانے کے لئے درکار ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خدا پر مکمل بھروسہ کریں اور خد اکے ساتھ سمجھوتے کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ان سے کام نہیں بننے والا۔


آج آپ کے لئے خُداکا کلام:

جب ہم خدا سے مذاکرات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم کبھی بھی جیت نہیں سکتے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon