خدا کی مانند بننا

خدا کی مانند بننا

پَس عزِیز فرزندوں(اپنے باپ کی مانند) کی طرح خُدا کی مانِند بنو(اُس کی نقل کرو اُس کی پیروی کرو) ۔ افسیوں ۵: ۱

مسیحی ہونے کا مطلب محض ہفتہ وار چرچ جانا ہی نہیں ہے۔  ہمیں خُدا کے کردار کو اپنانا ہے تاکہ لوگ ہم میں مسیح کو عملی طور پر کام کرتے ہوۓ دیکھ سکیں ۔

اِفسیوں ۵: ۱،کہتا ہے کہ ہمیں خُدا کی مانند بننا ہے۔ بدقسمتی سے یہ کہنا آسان ہے لیکن اِس پر عمل کرنا اتنا ہی مشکل ۔چنانچہ بیشتر اوقات ہم ایسے کام کرتے ہیں جو خُدا کی بالکل عکاسی نہیں کرتے۔اور ایسا کرنےمیں ناکام ہو جانےکے بعد ہمت ہار جانا اور خود کو قصوروار ٹھہرانا بہت آسان ہوتا ہے۔

شکر کرنا چاہیے کہ خُدا اِس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ ہم ابھی اُسکی طرح عملی طور پر نہیں ہن پاۓ۔ وہ جانتا ہے کہ ہم محض اِنسان ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ ہم ایک ہی رات میں یا فوراً ہی اُس کی عکاسی نہیں کر سکتے، لیکن وہ چاہتا ہے کہ ہم مسلسل ترقی کرتے رہیں۔

وہ نہیں چاہتا کہ ہماری زندگیاں جمود کا شکار رہیں، جو اپنے ایمان میں آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ اِس میں کسی قسم کی  مہم جوئی نہیں ہے؟ ہمیں اپنی زندگیوں کو پیچھ مڑ کر دیکھنے کے قابل ہونا چاہیے اور اور اُن تبدیلیوں کو دیکھنا چاھٴیے جو رونما ہو رہی ہیں۔

میَں ایک فریسی ہوا کرتی تھی۔ میرے خیال میں میَں فریسیوں کا سردار بن سکتی تھی۔ میَں بہت اچھی مذہبی خاتون بن سکتی تھی، لیکن میَں ایسا کچھ نہیں کر رہی تھی کہ میَں خُدا کی ’’مانند بنوں‘‘۔ پھرایک وقت آیا، جب خُدا نے مجھے خود سے سوال کرنےمیں میری راہنمائی کی: میں خُدا کی مانند بننے کے لیے کیا کر رہی ہوں؟ کیا درحقیقت میں کسی کی مدد کر رہی ہوں؟ کیا میں اسی خیال میں رہتی ہوں کہ خُدا میری زندگی بہتر بنا دیگا ؟

جب ہم خود سے سوال کرنے لگتے ہیں تو یہ ہماری بہترین حالت ہوتی ہے۔ یہ وہ مقام ہوتا ہے جب ہم لگاتار خُدا کی مانند بننےکی چاہت رکھتے ہیں جیسا کہ آپ کی چاہت اِس وقت ہے۔

اور اِس چاہت میں کامل بننےاور خود پر الزام لگانے کے جال میں نہ پھنسیں۔ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، لیکن سب سے ضروری بات یہ ہےکہ ہم روزانہ خُدا کی  مانند بننے کے لیے قدم بڑھاتے جائیں۔

یہ دُعا کریں

اَے خُدا،  میں تیرا شکر ادا کرتی ہوں کہ تُو میری غلطیوں کو دیکھنے کے باوجود مجھ سے محّبت کرتا ہےاور مجھے خُدا پرستی کی زندگی گُذارنے میں مدد کرتا ہے۔ جب میَں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے مایوس ہونے سےانکار کرتی ہوں تو میں اس طرح رہنے سے بھی انکار کرتی ہوں۔ میں تیری پیروی کرنا چاہتی ہوں، اور روزانہ کثرت سے تیری مانند بننا چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon