
کیا تم جانتے ہو کہ تمہارابدن رُوُح القّدس کا مقّدس ہے جو تم میں بسا ہوا ہے جسے تم نے خدا سے حاصل کیا ہے پس تم اپنے نہیں بلکہ قیمت سے خریدے گئے ہو۔۱ کرنتھیوں ۶: ۱۹
چونسٹھ برس کی عمرتک میں نے جسمانی ورزش کو سنجیدگی سے نہیں اپنایا۔ میں پیدل چلنےکے ساتھ ساتھ کچھ ورزش کر لیا کرتی تھی تاکہ میرا بدن خوبصورت دکھائی دے لیکن میں نے ورزش کے لئےاپنے آپ کومخصوص نہیں کیا تھا۔ میں ہمیشہ بہانے تراشتی اورہرقسم کا ’’عذر‘‘پیش کرتی تھی تاکہ ورزش سے جان چھٹ جائے لیکن خدا نے مجھ سے کلام کیا، تاکہ میں اپنی زندگی کے تیسرے دور میں سنجیدگی سے ورزش کے پروگرام کو شروع کروں اورجسمانی طور پرمضبوط بنوں۔
میرے کھانے کی عادات اچھی تھیں،اور جب میں نے خدا کی فرمانبرداری کی اور ہفتہ میں کئی بارجم(ورزش گاہ) جانا شروع کیا میں نے زندگی کی نئی رت کا تجربہ کیا۔ میں زیادہ اچھّی دکھائی دینے لگی اورمجھے اچّھا محسوس ہوتا تھا اور سب سے اہم بات یہ کہ میں اپنے بدن کی جو اُس نے مجھے دیا ہے اچھی طرح سے فکر کرکے اس کے نام کو جلال دینے کا باعث بنی۔
اگراس معاملہ میں آپ کو تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے توخُدا سے دُعا کریں اور پوچھیں کہ زیادہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے آپ کو کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ خدا کا کلام فرماتا ہے کہ ہمارے بدن روُح القّدس کا مقّدس ہیں۔اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خدا اپنی ہیکل کو پسند کرتا ہے!آج اس بات کا فیصلہ کریں کہ خدا کے لئے اپنی ہیکل کو اچھّی صورت میں رکھیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میں اچھی جسمانی صحت کے لئے اپنی زندگی کو مخصوص کرناچاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کر کہ ایسے فیصلے کروں جس سے مسلسل میری صحت اچّھی ہوتی جائے۔ میرا بدن تیرا مقّدس ہے، اور میں اِسے تیری خاطر بہترین حالت میں رکھنا چاہتا/چاہتی ہوں