
کیونکہ خداوند کی آنکھیں ساری زمین پر پھرتی ہیں تاکہ وہ ان کی امداد میں جن کا دل اس کی طرف کامل ہے اپنے تئیں قوی دکھائے۔ ۲ تواریخ ۱۶ : ۹
خدا ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو ان باتوں کے متعلق پرجوش ہیں جن کے متعلق وہ خود پرجوش ہے۔ وہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈ رہا ہے جو پورے دل سے اس کی تلاش میں ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو اپنے ساتھیوں،پڑوسیوں اور گھرانے کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں؛جن کے دل میں کھوئے ہووٗں، غربا اور ضرورت مندوں کے لئے پیار ہے۔ وہ ان کی تلاش میں ہےجوکلام کے مطابق عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دوسرا توایخ ۱۶: ۱۹ میں بیان ہے کہ خدا کی آنکھیں ہمیشہ ان کی تلاش میں پھرتی ہی جن کا دل اس کی طرف کامل ہے تاکہ وہ ان کی امداد میں اپنے تئیں قوی دکھائے۔
کیا آپ کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے؟ اگر نہیں، تو میں آپ کو ابھارنا اور بتانا چاہتی ہوں کہ آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہو سکتے ہیں جو خد ا کے دل کے موافق ہیں۔
آپ نے بہت عرصہ پہلے مسیح کو قبول کیا ہے یا حا ل ہی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے آپ وہ شخص ہو سکتے ہیں جو پورے دل سے خدا کی تلاش کرتا اور پاک روح کی آواز کا طالب ہے۔ آپ وہ شخص ہو سکتے ہیں جو دکھی لوگوں کی زندگی میں گرم جوشی سے کام کرنے کے لئے تیار ہو۔
آج ہی اٹھیں اور وہ شخص بن جائیں جس کی خدا کو تلاش ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا کسی بھی چیز سے زیادہ میں اس شخص کی مانند بننا چاہتا/چاہتی ہوں جس کی تجھے دنیا میں تلاش ہے۔مجھے اس راستے پر لے چل جہاں تو مجھے لے کر جانا چاہتا ہے، اور مجھے ایسا انسان بنا دے جو دوسروں سے پیار کرے، تیرے کلام پر عمل کرے اور حقیقی طور پر تجھے جانے۔