کیا تم سمجھتے ہوکہ کتابِ مقدس بے فائدہ کہتی ہے؟جس روح کو اس نے ہمارے اندر بسایا ہےکیا وہ ایسی آرزو کرتی ہے جس کا انجام حسد ہو؟ یعقوب ۴: ۵
کیا آپ خدا کے قریب آنا چاہتے ہیں؟ وہ بھی ہمارے قریب آنا چاہتاہے۔ مندرجہ بالا حوالہ میں بیان ہے کہ پاک روح ہمارے اندر بستا ہے اور رشک(حسد) کرنے والی محبت کی آرزو رکھتا ہے۔ ہم کس قدر خدا کے قریب ہو سکتے ہیں؟
ہم ہمیشہ خد اکے ساتھ قریبی تعلق بنا سکتے ہیں۔دراصل یہ ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم کس قدر خدا کے قریب جانا چاہتے ہیں۔اگرچہ وہ ہمارے اندر رہتا ہے تو بھی ہمارے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لئے وہ ہم پر دباوٗ نہیں ڈالتا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگیوں میں خوش آمدید کہیں۔
خدا نے ہمیں اپنے ساتھ رفاقت کے لئے خلق کیا ہے اور اس کی بڑی آرزو ہے کہ ہمارے ساتھ تعلقات قائم کرے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہمارے ساتھ باتیں کرے، ہماری بات سنے، ہمیں سکھائے اور ہماری رہنمائی کرے۔ تاکہ ہماری زندگیوں کا حصہ بن جائے۔ اور یہ ہماری بہتری کے لئے ہے!جب ہم خدا کے ساتھ رفاقت رکھتے ہیں تو ہم تازہ ہو جاتے ہیں۔ باپ کے ساتھ وقت گزارنے کے بے شمار فوائد ہیں۔
میرے دوست، میں آپ کو ابھارنا چاہتی ہوں کہ باپ کے ساتھ رفاقت رکھنے کے لئے بلاناغہ وقت نکالیں۔ وہ منتظر ہے۔ وہ کہہ رہا ہے، ’’میرے پاس آوٗ…‘‘ پس آگے بڑھو…اور دیکھو اس کے زخیرہ خانے میں کیا ہے!
یہ دُعا کریں:
اَے خدا، میں اس بات سے حیران ہوں کہ تو مجھ سے رفاقت کی آرزو رکھتا ہے۔میں بھی تیری قربت میں رہنا چاہتا/چاہتی ہوں۔مجھ سے پیار کرنے اور جب میں تیرے قریب جاتا/جاتی ہوں تو میرے قریب آنے کے لئےتیرا شکر ہو۔