خدا کے کلام کو اپنے لئے جانیں

خدا کے کلام کو اپنے لئے جانیں

…اے جوانو! میں نے تمہیں اِس لئے لکھا ہے کہ تم مضبوط ہو اور خدا کا کلام(ہمیشہ) تم میں(تمہارے دل میں) قائم رہتا ہے اور تم اس شریر پر غالب آگئے ہو۔ ۱ یوحنا ۲: ۱۴

اگر آپ اس بات سے حیران ہیں کہ آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ کیوں ہوتا رہتاہےیعنی آپ کیوں کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار رہتے ہیں اورآپ کی زندگی میں فتح نہیں ہے تو آپ کو خدا کے کلام پر زیادہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے ایماندار ہر اتوار (ہفتہ) کو کسی خادم کے وسیلے سے خدا کا کلام سننے کے خواہمشمند رہتے ہیں، لیکن وہ خود کلام کو جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔اگر آپ فتح مند زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، تو خدا کے کلام کو اپنی روزمرہ زندگی میں اول درجہ دیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صبح تیار ہوتے ہوئے،کام پر جاتے ہوئے خدا کے کلام کو بآوازِ بلند بولیں، خدا کا کلام اور پرستش کے گیت سنیں۔ کام کی جگہ پر کھانے کے وقفہ کے دوران آپ کلام کو پڑھیں اور چہل قدمی کرتے ہوئے دُعا کریں۔

آپ کے لئےخدا کے کلام کو اپنی زندگی میں جگہ دینے کے لئے یہ چند ہدایات ہیں۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کلام کی سچائی کو لگاتار جاننے کے لئے مختلف طریقوں کو استعمال کریں۔ خدا کے کلام کو اپنی زندگی میں سب سے اعلیٰ مقام دینے سے آپ کی زندگی میں تبدیلی پیدا ہو گی۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند، میں پورے طور پر تیرے کلام کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔میں صرف یہ نہیں چاہتا/چاہتی کہ ہفتہ میں ایک بار کسی کے وسیلہ سے تیرا کلام سنو بلکہ میں خود اس کو جاننا چاہتا/چاہتی ہوں۔میری رہنمائی کر اور مجھے راستہ دکھا تاکہ میں ہمیشہ تیرے کلام کا/کی طالبگار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon