خود کو قبول کرنا سیکھیں

خود کو قبول کرنا سیکھیں

…تاکہ تیرے ایمان کی شراکت تمہاری ہر خوبی کی پہچان میں مسیح کے واسطے موثر ہو۔ فلیمون ۱: ۶

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے بارے میں اچھی(اونچی) سوچ نہ رکھتے ہوں لیکن خدا چاہتا ہے کہ آپ مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچانیں اور خود کو قبول(پسند) کریں۔ مندرجہ ذیل پانچ عملی تجاویز ہیں جن کی مدد سے آپ خود کو قبول کرنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور مسیح میں اپنی حیثیت کو جان سکتے ہیں:

۱۔ کبھی اپنی ذات کے تعلق سے منفی گفتگو نہ کریں۔ آپ کا ایمان اس وقت موثر ہو گا جب آپ اپنی کمزوریوں اور خطاوٗں پر غور کرنے کے بجائے یسوع مسیح کے وسیلہ سے اپنے اندر موجود اچھی باتوں کا اقرار کریں گے

۲۔ دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ پطرس کو اس رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ دوسرے شاگرد(یوحنا) کے سا تھ اپنا موازنہ کرنے لگا۔ اس نے کہا…اے خداوند اس کا کیا حال ہوگا؟  یسوع نے اس کو جو اب دیا، اگر میں چاہوں کہ یہ میرے آنے تک ٹھہرا رہے تو تجھ کو کیا؟(یوحنا ۲۱: ۲۱۔ ۲۲)۔ ہمیں موازنہ کرنے نہیں بلکہ خدا کے حکموں پر عمل کرنے کے

۳۔ خدا کو موقع دیں کہ وہ آپ کی قیمت کا تعین کرے۔ یاد رکھیں، یسوع کے وسیلہ اس نے آپ کو قبول کر لیا ہے۔

۴۔ اپنی کمزوریوں کو نگاہ میں رکھیں۔ یہ اچھی عادت ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ان حصوں پر غور کریں جہاں آپ کو تبدیلی کی ضرورت ہے، اور جب تبدیلی پیدا ہو جائے تو ا سکے لئے شکر کریں۔

۵۔ حقیقی اعتماد کے منبع کو جانیں۔ اگر آپ خدا پر بھروسہ کریں گے، تو آپ کا رویہ مثبت رہے گا۔ جو کام آپ کو سونپا گیا ہے اس کو بہترین طریقہ سے سر انجام دیں اور نتائج خدا پر چھوڑ دیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، تیرا شکر ہو کہ اگرچہ میرے لئے خود کو قبول کرنا مشکل ہےلیکن تو مجھے قبول کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں اپنے اندر موجود خوبیوں کو دیکھ سکوں اور ان کا اقرار کروں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی کمزوریوں کو نگاہ میں رکھوں تاکہ تجھ پر بھروسہ کر سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon