خوش دِل

خوش دِل

شادمان دِل شفابخشتا ہے لیکن افسردہ دِلی ہڈیوں کو خشک کردیتی ہے۔  امثال 17 : 22

خُدا زندگی ہے اور جو کچھ اُس نے تخلیق کیا ہے وہ اِس اچھّی زندگی کا حصّہ ہے۔ ہم کاموں اور کامیابیوں، نوکری اور کمانے میں اس قدر پھنس سکتے ہیں کہ اگر ہم محتاط نہیں رہیں گے تو ایک دن اچانک ہماری آنکھ کھلے گی اور ہمیں احساس ہوگا کہ ہم نے تو اپنی زندگی کو جیا ہی نہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہوں اور اُسے بھرپور انداز سے بسر کریں یہاں تک کہ کثرت کے سبب سے یہ بہنے لگے۔

زندگی میں ہمارے پاس ایک انتخاب ہے۔ ہم اپنی مصبیتوں میں سے بڑبڑاتے ہوئے گزر سکتے ہیں، یا ہم مشکل وقت میں خُدا کی نزدیکی حاصل کرسکتے ہیں، کسی بھی مصیبت کا خوش دلی سے سامنا کرسکتے ہیں۔ کسی بھی صورت میں ہم سب کو وقتاً فوقتاً مصیبتوں کا سامنا کرنا ہی پڑے گا تو کیوں نہ ہم خُداوند کی شادمانی کو اپنا زور بنا لیں اور قوّت اور رُوح سے بھر جائیں گے؟

یُوحنّا 15 باب میں خُداوند یسوع مسیح نے اپنے میں قائم رہنے کی بات کی۔ 11 آیت میں وہ کہتا ہے کہ "میں نے یہ باتیں اس لئے تم سے کہی ہیں کہ میری خوشی تم میں پوری ہواور تمہاری خوشی پوری ہو جائے۔” خُداوند یسوع نے ہمارے لئے یہ ممکن کیا کہ ہم شادمان دِل حاصل کریں۔ آپ کے حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں لیکن اُس کی مدد سے آپ اپنے چہرے پر ایک مسکراہٹ لا سکتے ہیں اور اپنی زندگی کے ہر دِن میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اپنی زندگی میں خوشی کے لئے حالات کے بدلنے کا انتظار نہ کریں۔ ابھی اسی وقت خوش ہونے کا فیصلہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon