خوش رہنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے

خوش رہنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے

میں یقیناً جانتا ہوں کہ انسان کے لئے یہی بہتر ہے کہ خوش وقت ہو اورجب تک جیتا رہے نیکی کرے۔ واعظ ۳ : ۱۲

بہت سے اہم حقائق میں سےایک اہم سبق جو میں نے سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہم خوش ہونے کے لئے دوسروں پر تکیہ نہیں کر سکتے۔ خدا نے ہمیں اِس اہل بنایا ہے کہ ہم اپنی خوشی کی ذمہ داری خود اُٹھائیں۔

بہت سے لوگ اُس وقت تک خوش نہیں ہوتے جب تک اُن کی زندگی میں موجود لوگ ،ان کا رویہ اورحالات اُن کی توقعات کے مطابق نہیں ہوجاتے۔ ہر روزہم یہی سوچتے ہیں کہ ہماری خوشی کا انحصار دوسرے لوگوں اورحالات پرہے،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنی خوشی اُس میں تلاش کریں۔

ایک وقت ایسا بھی تھا جب مجھے اپنے لئے بہت دُکھ محسوس ہوتا تھا کیونکہ اکثر کسی کانفرنس کے اگلے ہی دن میرے شوہر ڈیو گالف کھیلنے چلے جاتے تھےجب کہ میں  یہ چاہتی تھی کہ وہ میرے ساتھ شاپنگ کرنے یا کوئی فلم دیکھنے میں وقت گزاریں۔ لیکن پھرخدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ ہمارے آرام کرنے اور تفریح کے طریقہ کار مختلف ہیں اوراس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

یہ تو صرف ایک مثال ہے،لیکن ہم بہت دفعہ اپنی خوشی کے لئے لوگوں سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کرتے اور ان پر تکیہ کرتے ہیں۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم پہلےاُس پر نگاہ کریں اورخوشی کے لئے اُس پر تکیہ کریں۔

یہ دُعا کریں:

اے خدا میری خوشی کا انحصار صرف تجھ پر ہونا چاہیے نہ کہ دوسرے لوگوں اور حالات پر۔ میری مدد کرتاکہ اپنے اندر موجود کسی بھی غیر حقیقی توقع کو پہچان سکوں تاکہ اپنی خوشی کی ذمہ داری خود اُٹھا سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon