میں انگور کا درخت ہوں تم ڈالیاں ہو۔ جو مجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اُس میں وہی بہت (کثرت کا) پھل لاتا ہے کیونکہ مجھ سے جُدا ہو کر(میرے ساتھ ضروری تعلق کو توڑ کر) تم کچھ نہیں کرسکتے۔ یُوحنّا 15 : 5
خُدا چاہتا ہے کہ جس طرح ایک انگور کی بیل زندگی کے لئے انگور کے درخت پرانحصارکرتی ہے ہم بھی اُسی طرح اُس پر مکمل بھروسہ اور اعتماد کریں۔ اگر ہم اپنے اُوپریا کسی اور بشر پر بھروسہ کریں گے تو یہ بے وقوفی ہو گی۔
کتنی بار آپ نے اپنے ہی زور پر تکیہ کیا اور بُری طرح سے ناکام ہوگئے؟ کتنی بار لوگوں نے جب آپ نے اُن پر بھروسہ کیا آپ کو مایوس کیا؟ کتنی بار جب لوگوں نے آپ کو رد کردیا تو آپ نااُمید ہوگئے یا جب انہوں نے وہ کام نہیں کیا جس کی آپ کو اُن سے توقع تھی۔ خُدا ہمیں وقتاً فوقتاً ناکام ہونے دے گا جب تک ہم اُس پر بھروسہ کرنا اور صرف اور صرف اُس پر تکیہ کرنا سیکھ نہیں لیتے۔
میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہمیں لوگوں پر بھروسہ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کمزور ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ وہ ہمیں کبھی بھی مایوس نہ کریں۔ دوسری طرف خُداوند یسوع مسیح، ہمیں مایوس نہیں کرتا! وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور صرف وہی ہے جس پر ہم پورا بھروسہ کرسکتے ہیں
لوگوں کے ساتھ اچھّا تعلق قائم رکھیں لیکن اُن پر ویسا بھروسہ نہ کریں جوصرف خُدا پر کیا جا سکتا ہے!