خُدا آپ سے مُحبّت کرنا کبھی نہیں چھوڑے گا

خُدا آپ سے مُحبّت کرنا کبھی نہیں چھوڑے گا

اَے خُداوند! آسمان میں تیری شفقت ہے۔ تیری وفاداری افلاک تک بُلند ہے۔  زبُور36 : 5

خُدا ہروقت قہر کرنے والا اور غضبناک نہیں ہے یعنی وہ ہروقت اس انتظار میں نہیں رہتا کہ ہمیں ہماری ہرغلطی کی سزا دے۔ کیا آپ اس بات کے لئے شُکر گزار نہیں ہیں؟ اگر ہم اپنا وقت یہ بات سوچنے میں گزاردیتے ہیں کہ خُدا ہم سے ناراض ہے تو ہم اپنا وقت یہ سوچنے میں نہیں گزار رہے کہ خُدا نے اپنے بیٹے کو ہمارے گناہوں کی قمیت چکانے کے لئے بھیج کر ایک اچھّا کام کیا ہے بلکہ ہماری توجہ تو ہماری غلطیوں پر رہتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہم سب گناہ کرتے ہیں اور خُدا گناہ کو پسند نہیں کرتا کیونکہ اس کے فرزندوں پر اس کے نقصان دہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ خُدا بھلا، مہربان، رحم کرنے والا، قہر میں دھیما، معاف کرنے والا، وفادار اور عادل ہے۔

جب آپ کمزوری میں خُدا کی مُحبّت کو حاصل کرتے ہیں تو اس سے  آپ کو تبدیل ہونے میں مدد اور طاقت ملے گی۔ خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے۔ اس نے کبھی آپ سے مُحبّت کرنا نہیں چھوڑا اور نہ کبھی چھوڑے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تُو نے ہمیشہ مجھ سے مُحبّت کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ آج میں جو بھی فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اُس میں تیری مُحبّت کی سچائی میری رہنمائی کرے۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں کیونکہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو میرے لیے ہے اور تیری مُحبّت مجھے کبھی نہیں چھوڑے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon