کوئی سمجھدار نہیں (کوئی بھی حکمت کے ساتھ امتیاز نہیں کرتا اور نہ ہی سمجھتا ہے)۔ کوئی خُدا کا طالب نہیں۔ رومیوں 3 : 11
بہت سے لوگ جو مسیح کی نزدیکی میں چلنے کا فیصلہ کرتے ہیں ان کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جب دُنیا دار لوگ جنھوں نے ایسا عہد نہیں کیا ہے اُن کو غلط سمجھیں گے۔ بے اِیمان لوگ اِیماندار لوگوں کو نہیں سمجھ سکتے!
ہمیں ہمیشہ ایسے لوگوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو یہ سمجھنے سے قاصر رہیں گے کہ خُدا کو پورے طور اپنا آپ پیش کرنے سے کیا مُراد ہے۔ لوگ خُداوند یسوع مسیح کے بارے میں بھی کوئی حتمی رائے قائم کرنے میں ناکام رہے تھے۔ کوئی بھی یہاں تک کہ اُن کے گھر کے لوگ بھی اُنہیں اور اُن کی زندگی کے مقصد کو صیح طور پر نہیں سمجھتے تھے۔
جب ہم دُنیا کی بجائے خُداوند کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اس کے سبب سے ہمارا عمل اور گفتگو دُنیا کے لوگوں سے الگ ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہمیں غلط سمجھا جائے اور رد کیا جائے۔ جب ایسا ہوگا تو اِس سے تکلیف ہوگی لیکن ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ خُداوند یسوع کبھی آپ کو رد نہیں کرتا اورحقیقت میں یہی بات زیادہ معنیٰ رکھتی ہے۔
اگر آپ خُدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے اِرد گرد کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے۔ بعض اوقات آپ کو ایسا لگے گا کہ آپ کا تعلق یہاں سے نہیں ہے لیکن ایسے وقت میں یاد رکھیں کہ اگر آپ وفادار رہیں گے تو خُدا آپ کی وفاداری کا اَجر دے گا۔ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور جب دوسرے لوگ آپ سے یہ پوچھیں کہ "آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟” اس وقت خُدا یہ کہہ رہا ہوگا کہ "تم میں کوئی خرابی نہیں ہے تم میرے ہو اور مجھے تم پر فخر ہے”
خُدا کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کریں اور وہی کریں جو وہ کہتا ہے، چاہے لوگ آپ کو غلط سمجھیں اور رد کریں۔ خُداوند یسوع مسیح آپ کو سمجھتا ہے اور یہی کافی ہے۔