
… مَیں نے تُجھ سے اَبدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔ یرمِیاہ 3:31
آپ کی زندگی کا تعلق براہِ راست اس بات سے ہے کہ آپ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ہماری سوچ بعین خُدا کی سوچ کی مانند ہونی چاہیے۔ ہمیں مسیح کی مانند بننا ہے یعنی جیسا وہ چاہتا ہے ہمیں ویسا ہی بننا ہے۔
کلامِ پاک میں، خُدا اپنے فرزندوں کے بارے میں بات کرتے وقت "خوبصورت”، "محترم”، "مقبول” اور "قیمتی” جیسے الفاظ استعمال کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم کامل نہیں ہیں بلکہ اس سے بہت کم ہیں اورہم میں خامیاں اور کمزوریاں ہیں، لیکن خُدا تو خُدا ہے اور وہ ہمیں اس طرح دیکھتا ہے جس طرح وہ جانتا ہے کہ ہم بن سکتے ہیں۔
جب ہم اُس کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں تو وہ ہمیں ایک مکمل انسان کے طور پر دیکھتا ہے۔ وہ ابتدا ہی سے انجام کو دیکھتا ہے اور اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ درمیان میں کیا ہوتا ہے۔ وہ ہمارے گناہ اور بُرے رویے سے خُوش نہیں ہے، لیکن وہ ہم سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا اور وہ ہمیشہ ہمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ خُدا آپ پربھروسہ کرتا ہے!
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ تُو ایک اچھّا باپ ہے جو مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے۔ مجھے اپنے آپ کو ویسے دیکھنے میں مدد کر جیسے تُو مجھے دیکھتا ہے۔ تیرا شکر ہو کہ اگرچہ تُو میری زندگی میں کام کر رہا ہے لیکن تیرے ذہن میں مکمل تصویر پہلے ہی سے موجود ہے۔