
اور ابرہامؔ نے اُس مقام کا نام یہوواؔہ یِری رکھّا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر مُہیّا کِیا جائے گا۔ پَیدائش 22 : 14
یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی سوچ کو وسیع کریں اور ہمیشہ یہ اِیمان رکھیں کہ خُدا ہماری ہر ضرورت کو پورا کرے گا اور اس اِیمان کی بنیاد پر ضرورت کے پورا ہونے سے پہلے ہی شُکرگزاری کریں۔
کلامِ پاک میں ہر جگہ، خُدا اپنے فرزندوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان کی ضروریات پوری کرے گا اور مُہیا کرے گا۔ درحقیقت، پُرانے عہد نامہ میں، خُدا کے عبرانی ناموں میں سے ایک "یہوواہ- یری” ہے، جس کا مطلب ہے خُداوند ہمارا مُہیا کرنے والا۔ آپ اور مَیں خُدا کے فرزند ہیں۔ وہ ہمارا باپ ہے، اور وہ ہمیں مُہیا کرکے اسی طرح خُوش ہوتا ہے جس طرح والدین اپنے بچوں کی مدد کرنے میں خُوشی محسوس کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسمان اور زمین کی تمام نعمتیں ہمارے آسمانی باپ کے اختیار میں ہیں، لہٰذا ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو وہ ہمیں مُہیا نہیں کرسکتا۔ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمارا خیال رکھنا چاہتا ہے۔ درحقیقت وہ اپنے بچّوں کے سوا کسی اورکے ساتھ اپنی برکتیں نہیں بانٹتا۔ خُدا کا شُکر اَدا کرنا شروع کریں کہ آپ کی ضرورت کی ہر چیز آپ کے پاس پہنچنے کے لئے راستے میں ہے!
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو یہوواہ یری ہے۔ میں ہر قسم کے حالات میں اپنی نظریں تجھ پر جمائے رکھوں گا/گی اور تیرا شُکریہ اَدا کروں گا/گی کہ تُو اپنے وقت کے مطابق میری ہر ضرورت کو پورا کرے گا۔