خُدا آپ کی ضرورت کو جانتا ہے

میں آج بتاتا ہوں کہ تجھ کو دوچند اَجر دُوں گا اَے اُمّیدوار اسِیروقلعہ [حفاظت اور خوشحالی کے] میں واپس آؤ  (زکریاہ ۹ : ۱۲)

ایک دِن میں کسی بات کی وجہ سے بہت دُکھی تھی۔ ڈیو اور مجھے کسی معاملہ میں بے انصافی اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے بہت بُرا محسوس کررہی تھی۔ میں ہوائی جہاز میں بیٹھی تھی، اس وقت میں نے کلام کو پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں نے زکریاہ ۹ : ۱۲ آیت کو نکالا جو آج کی آیت بھی ہے تو مجھے ایسا لگا کہ یہ لفظ ورق سے اچُھل کر میرے پاس آگئے ہیں۔

جب میں نے اس آیت کو پڑھا میرا اِیمان ایک نئے درجہ پر پہنچ گیا۔ بغیرکسی شک کے میں نے جان لیا کہ خُدا گزرے واقعہ کے تعلق سے مجھ سے کلام کررہا ہے۔ اور میں جان گئی کہ اگر میں اُمید کا دامن نہیں چھوڑوں گی، اوراپنا رویہ درست رکھوں گی تو ایک دن وہ سب کچھ جو میں نے اس معاملہ کے باعث کھویا ہے خدا مجھے دوچند لوٹا دے گا۔

تقریباً ایک سال کے بعد اور آج کے دِن تک خُدا نے میرے لئے ایک نمایاں کام کیا اور اپنے آپ کواپنے وعدہ کوثابت کیا اور جو کچھ مجھ سے ناانصافی سے لے لیا گیا تھا اس کے بدلے مجھے دوچند بحالی ملی!

پاک رُوح جانتا ہے کہ آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ اس دن میں نے اس توقع سے بائبل کو کھولا کہ وہ اس معاملہ کے تعلق سے مجھ سے بات کرے گا، لیکن اس نے میری بڑی اُمید سے بھی بڑھ کرنہ صرف مجھے تسلّی بخشی بلکہ میرے ساتھ وعدہ کیا کہ وہ میرے نقصان کو بحال کرے گا۔ یہ صحیفہ ۔۔۔۔۔۔ اور اس کے علاوہ باقی تمام صحائف ۔۔۔۔۔۔ آپ کے لئے وعدے ہیں، اور خُدا آپ سے ان کے وسیلہ سےبات کرتا ہے۔

جب بھی زندگی میں آپ کو اطمینان اور راھنمائی کی ضرورت ہومیں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ خُد اکے کلام کی طرف رجوع کریں۔ زندگی کے ہر معاملہ میں ہمیں جن جوابات کی ضرورت ہے وہ اس میں حقیقی طور پر موجود ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا آپ کے نقصان کے بدلے آپ کو دوچند دے گا! (وہ آپ کی پچھلی مصیبت کے بدلے آپ کو دوگنی برکت دے گا۔)

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon