تاکہ اُس کے اُس فضل کے جلال کی ستایش ہو جو ہمیں اُس عزیز میں مفت بخشا۔ افسیوں 1 : 6
خُدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم اپنی زندگی میں خود کو پریشان اور دبا ہوا محسوس کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ جانیں کہ ہم اُس کے فرزند ہیں اور وہ ہم سے خوش ہے۔
ہمارے اِرد گرد بہت سی آوازیں ہیں جو ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ہم میں کیا کمیاں اور کمزوریاں ہیں لیکن جتنا ہم خُدا کے قریب جاتے ہیں اتنا ہی ہم اُس کی آواز سنتے ہیں جو ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہماری حیثیت کیا ہے ۔۔۔۔ یعنی ہم مسیح میں راستبازٹھہرائے گئے ہیں اور ہمارا آسمانی باپ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہم سے خوش ہے۔
ابلیس ہمیں یہ جتاتا رہتا ہے کہ ہم خُدا کے حضور اپنی کمزوریوں اور گناہوں کے باعث مقبول نہیں ٹھہرسکتے لیکن خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اُس کے مقبول ہیں اور اس کی وجہ اُس کا پیارا بیٹا اور وہ کام ہے جو اُس کے بیٹے خُداوند یسوع مسیح نے پورا کر دیا ہے۔
اگر آپ نے کسی الزام یا شرمندگی کا سامنا کیا ہے یا کررہے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ خُدا ہمیں کبھی بھی یہ یاد نہیں کرواتا کہ ہم کس قدر دور ہوچکے ہیں۔ وہ ہمیں ہمیشہ یہ یاد دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ ہم کس قدر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وہ ہمیں یہ یاد کرواتا ہے کہ ہم نے کس قدر فتح حاصل کی ہے اور ہم اُس کی نظر میں کس قدر قیمتی ہیں اور یہ کہ وہ ہم سے کس قدر پیار کرتا ہے۔
جتنا آپ خُدا کے ساتھ چلیں گے، اتنا ہی آپ یہ سمجھ پائیں گے کہ اُس نے آپ کو کس لئے تخلیق کیا ہے۔