خُدا آپ کے دِل پر نگاہ کرتا ہے

لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ اگرچہ تم گناہ کے غلام تھے تو بھی دِل سے اُس تعلیم کے فرمانبردار ہو گئےجس کے سانچے میں تم ڈھالے گئے تھے۔   (رومیوں ۶ : ۱۷)

جب ہم مسیح کو نجات دہندہ کے طورپر قبول کرتے ہیں تو خُدا ہمیں نیا دِل دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ایسا دِل جو راستی کی راہ پر چلنا چاہتا ہے۔ بہرحال ہمارے رویوں کو نئے دِل کے ساتھ ملنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے اوراکثر اس سے بہت پریشانی پیدا ہوجاتی ہے۔ ہمارا ایک حصّہ درست کام کرنا چاہتا ہے اور دوسرا حصّہ اِس کے خلاف کام کرتا ہے۔ اور یہی روح اور بدن کی جنگ ہے جس کے تعلق سے پولس گلتیوں۵ : ۱۷ میں بیان کرتا ہے۔

نئی پیدائش کے موقع پر خُدا ہمیں باطنی طورپرمضبوط کرتا ہے تاکہ ہم پاک اور فرمانبرداری کی زندگی بسر کرنے کے قابل ہوں ۔ ہم مسیح میں نیا مخلوق بن جاتے ہیں؛ پُرانی چیزیں جاتی رہتی ہیں اور سب چیزیں نئی ہوجاتی ہیں (۲کرنتھیوں ۵ :۱۷)۔ میں یہ کہنا پسند کرتی ہوں کہ ہم نئی روحانی مٹی بن جاتے ہیں اور ہم اپنی زندگی گزارتے ہیں پاک روح کو یہ موقع دیتے ہوئے کہ وہ ہمیں مسیح کی شبیہ پر ڈھالتا جائے (دیکھیں رومیوں ۸ : ۲۹)۔ ہمیں خُدا کی شُکرگزاری کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ایک نیا دِل ہے جوفرمانبرداری کرنا چاہتا ہے۔

خوشی کریں کہ آپ ترقی کررہے ہیں اورنا اُمید نہ ہوں کیونکہ خُدا آپ کے دِل پرنگاہ کرتا ہے۔ اگر ہم پیچھے کی چیزوں کو چھوڑ کرآگے بڑھتے جائیں اور مکمل فرمانبرداری کے مقام پر پہنچ جائیں تو خُدا خوش ہوگا۔ ہم خُدا کے ساتھ چلنا سیکھ رہے ہیں اور اَب تک سفر کے جو ذرائع ایجاد ہوئے ہیں اُن میں چلنا سفرکرنے کا سب سے سست ترین ذریعہ ہے ۔ عین ممکن ہے کہ جہاں آپ پہنچنا چاہتے تھے آپ وہاں نہیں ہیں لیکن خُدا کا شُکر کریں کہ آپ کا دِل فرمانبردار ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج یسوع پر نظریں لگائیں ناکامیوں پر نہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon