اگر تم مجھ میں قائم [حقیقی طورپرمجھ سے پیوستہ رہو] رہواور میری باتیں تم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تمہارے لئے ہو جائے گا ۔ (یُوحنّا ۱۵ : ۷)
آج کی آیت ہمیں بتاتی ہے کہ ہم جو کچھ ’’چاہیں‘‘ وہ مانگ سکتے ہیں اور اگر ہم مسیح میں قائم ہیں تووہ ہمارے لئے ہو جائے گا ۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب ہماری خواہشات خُدا کی خواہشات کے ساتھ ایک ہو جائیں گی اورایسا اُس وقت ہوگا جب ہم اُس میں بالغ ہوں جائیں گے۔
ہر سچے اِیماندار کا مقصد خُدا کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ یہ روحانی طورپر اُس وقت ہوتا ہے جب ہم نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ ذہن، مرضی او جذبات میں ہوتا ہے جب ہم اس میں بڑھتے اور بالغ ہوتے ہیں۔ جب ہم ایسا کریں گے ہماری خواہشات اس کی خواہشات بن جائیں گی اور ہم ان کی پیروی میں محفوظ ہوں گے۔
ڈیو اور میری خدمت کا بلاوا اِس کی ایک اچھّی مثال ہے۔ خُدا کی خواہش ہمارے لئے یہ تھی کہ ہم خدمت کریں اور جو نعمتیں اُس نے ہمیں عطا کی ہیں ان کواستعمال کرتے ہوئے ہم لوگوں کی مدد کریں۔ یہ ہمارے دِل کی خواہش بھی تھی۔ ہم کئی سالوں تک ہر ہفتہ سفر کرنے، ہوٹلوں میں قیام کرنے اور اپنے خاندان سے دوررہنے میں وقت نہیں گزارسکتے تھے اگر خدمت کی یہ خواہش خُدا کی طرف سے نہ ہوتی۔ اُس نے خدمت کا ایسا بوجھ ہمارے اندر ڈالا کہ ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے ، اپنے خلاف ہونے والی ہر مخالفت کا سامنا کرنے کے لئے تیار تھے تاکہ اپنی زندگی میں اُس کی مرضی کو پورا کریں۔
خُدا کے ساتھ قائم رہنے کا مطلب اس کے ساتھ ’’وقت گزارنا‘‘ ہے، اس کے ساتھ وقت گزارنا، اس کی حضوری میں رہنا، اور ان خواہشات کو جو وہ ہمارے دلوں میں ڈالتا ہے پورا کرنا، کیونکہ یہ ہمارے لئے اُس کی مرضی ہے۔ وہ ہم سے بات کرتا ہے اور ہمارے دلوں میں اپنی خواہشات ڈالتا ہے تاکہ ہم دُعا کریں اور وہ چیزیں مانگیں جو وہ ہمیں دینا چاہتا ہے۔ وہ وفاداری سے ہمیں ہماری خواہشات کے مطابق دے گا اگروہ اُس کی خواہشات ہوں گی اورہم اس میں قائم ہوں گے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج خُدا کے ساتھ ’’وقت گزاریں‘‘؛ وہ عظیم شریک کار ہے۔