خُدا نے جو کچھ کیا اس کے لیے شُکر گزار ہوں

خُدا نے جو کچھ کیا اس کے لیے شُکر گزار ہوں

پس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پَھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔ عِبرانیوں 13:15

بہت سے لوگ اس بیان سے واقف ہیں، "حمد میں طاقت ہے!” یہ سچ ہے اور جب ہم اپنے دِلوں سے خُدا کی حمد کرتے ہیں تو ہم روحانی دائرے میں طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ خُدا خود اپنے لوگوں کی حمد میں سکونت کرتا ہے (زبور 3:22 دیکھیں)۔

حمد ہمیں یہ یاد رکھنے اور اپنی خُوشی اور شُکر گزاری کا اظہار کرنے کی اجازت دیتی ہے جو خُدا نے ہمارے لئے کیا ہے۔ . . اور سب کچھ جو وہ کرنے والا ہے۔ یہ ہمارے دِلوں کو اُس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اور ہمارے منہ کو اُس کے بارے میں بولنے کے لیے مشغول کرتا ہے۔

شُکر ہے، ہم حمد کے ذریعے جاری ہونے والی طاقت کو استعمال کر سکتے ہیں — یہ ہمیں اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کتنے شُکر گزار ہیں۔ ہم یہ اس لیے کرتے ہیں کہ ہم خُدا سے محبت کرتے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ حمد اور شُکر ادا کرنا ایسے رویے ہیں جن سے خُدا خُوش ہوتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں تیری حمد کرتا/کرتی ہوں کیونکہ تُو تعریف کے لائق ہیں۔ تُو نے میری زندگی میں جو کچھ بھی کیا ہے اور جو کچھ تُو مستقبل میں کرے گا اس کے لیے تیرا شُکریہ۔ میں تجھ سے محبت کرتا/کرتی ہوں اور مَیں جو کچھ ہوں اس کے ساتھ تیری تعریف کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon