خُدا وفاداری سے فراہم کرتا ہے

خُدا وفاداری سے فراہم کرتا ہے

ہوا کے پرِندوں کو دیکھو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹِھیوں میں جمع کرتے ہیں تَو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن کو کِھلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زِیادہ قدر نہیں رکھتے؟   متّی 26:6

خُدا وفادار ہے اور چونکہ وفاداری اُس کے کردار کا حصّہ ہے اِس لئے ہم اس کی وجہ سے ناکام یا مایوس نہیں ہوسکتے۔ خُدا کے ساتھ چلنے سے ہمیں اُس کی وفاداری کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ ہم سب کو کسی نہ کسی چیز کی ضرورت رہتی ہے لیکن ہمیں خدا کی  شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ وہ ان ضروریات کو بار بار پورا کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہمیشہ ہماری چاہت کے مطابق نہ کرے لیکن وہ جو کچھ کرتا ہے وہ صحیح ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے وہ فوراً مہیا نہ کرے لیکن وہ کبھی دیر بھی نہیں کرتا۔

مَیں نے اپنی خدمت کے دوران کئی برسوں سے خُدا کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ مَیں سچ میں کہہ سکتی ہوں کہ خُدا وفادار ہے۔ اس نے مجھے ضرورت کے مطابق طاقت، بروقت دُعاؤں کا جواب، صحیح جگہوں پر صحیح دوست، نئے مواقعوں کی راہیں، حوصلہ افزائی، مالی ضروریات اور بہت کچھ دیا ہے۔ اور وہ آپ کے لیے بھی ایسا ہی کرے گا! ہماری ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے جو خُدا فراہم نہیں کر سکتا۔


شُکرگزاری کی دُعا

 مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تُو وفادار ہے۔ تو ہمیشہ وہی فراہم کرتا ہے جس کی مجھے ضرورت ہوتی ہے اورصیح وقت پر فراہم کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ مجھے جس بھی چیز کی ضرورت ہے ُاس کے لئے میں تیری طرف دیکھوں۔ تیرا شُکریہ کہ تیری ہستی ہی میرے لئے کافی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon