
یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ خُداوند کے گھر (اور اُس کی حضوری) میں سکونت کروں گا۔ زبور 23 : 6
زبور 23 بائبل مقّدس کا زبردست باب ہے جس میں اِنسان کی ایسی حالت بیان کی گئی ہے جس میں خُدا چاہتا ہے کہ ہم مسلسل رہیں۔ وہ ہماری حفاظت اور راھنمائی کرنا اور ہمیں تسلُی دینا چاہتا ہے۔ وہ ہمارے دشمنوں کے سامنے ہمارے آگے برکات کی میز بچھانا چاہتا ہے۔ وہ ماتم کی جگہ ہمیں خوشی کے تیل سے مسح کرنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہماری برکات کا پیالا ہمیشہ لبریز رہے اور ہم اس کی بھلائی، رحمت اور ہمارے لئے اُس کی نہ ختم ہونے والی مُحبّت کے لئے ہمیشہ اُس کی ستائش اور شُکرگزاری کرتے رہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم ہر دِن، ہر لمحہ اُس کی حضوری میں محفوظ زندگی بسر کرتے رہیں۔
یہ سب "چاہتیں” ہم میں سے ہر ایک کے لئے خُدا کے اچھے منصوبہ کا حصہ ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کس قدر دورہوچکے ہیں، وہ ہمیں اپنی قربت اوراُس درست اور کامل منصوبہ میں جو وہ ہماری زندگیوں کے لئے رکھتا ہے بحال کرنا چاہتا ہے ۔
اگر ہم ایک دن میں کئی بار یہ اِقرار کریں کہ ” خُدا نے میری زندگی کے لئے زبردست منصوبہ بنایا ہے۔ جو کچھ وہ میری زندگی کے لئے چاہتا ہے میں بھی وہ سب کچھ چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں اُس کی مُحبّت اور بھلائی کو اپنی زندگی میں قبول کرتا/کرتی ہوں۔ میں خُداوند کی حضوری میں چلوں گا اور زندگی گزاروں گا۔” تو یہ ہم میں سے ہر ایک کے لئے بڑے فائدہ کی بات ہے۔
یاد رکھیں کہ خُدا کی برکات کو حاصل کرنے کے لئے سب سے اہم بات ہمارا عظیم اِیمان نہیں بلکہ اُس کی عظیم وفاداری ہے۔