خُدا کا اچھّا منصوبہ

خُدا کا اچھّا منصوبہ

تیری آنکھوں نے میرے بے ترتیب مادّے کو دیکھا اور جو(میری زندگی کے) ایّام میرے لئے مقّرر تھے وہ سب تیری کتاب میں لکھے تھے۔  زبور 139 : 16

 اِس سے پہلے کہ ہم اِس دُنیا میں جنم لیتےخُدا نے ہم سب کے لئے ایک منصوبہ تیارکرلیا تھا۔ اور ہم میں سے ہر کے لئے اُس کا یہ یگانہ منصوبہ ناکامی یا کسی بھی قسم کی تکلیف کا نہیں ہے۔

یُوحنّا 10 : 10 میں خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا کہ "چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اورہلاک کرنے کو۔ میں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔” ابلیس اُن اچھّی چیزوں کوجو ہمارے لئے خُدا کے اِرادہ میں ہیں برباد کرنے کے لئے آتا ہے، اور ہمیں مسلسل اُس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ کی زندگی میں خُدا کا منصوبہ اِنتشار کا شکار ہے لیکن ابھی بھی بہت دیر نہیں ہوئی! خُدا اِسی وقت آپ کے نزدیک آرہا ہے تاکہ اگر کوئی چیز دشمن نے آپ سے چھین  لی ہے تو وہ اُسے آپ کو دوبارہ لوٹا دے اور آپ کو دوگنی برکت دے، آپ کی اُس مصیبت کے مقابلہ میں جو پہلے آپ نے سہی ہے (زکریاہ 9 : 12)۔ اُس سے دُعا کریں کہ وہ ایسا کرے، اور اُس کو اپنی زندگی میں کام کرتے ہوئے دیکھیں۔

خُدا آپ کے لئے وہ کام کرے گا جو آپ خود اپنے لئے نہیں کرسکتے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon