خُدا کا کلام آپ کو آزاد کرتا ہے

خُدا کا کلام آپ کو آزاد کرتا ہے

اُس کلام کو حیلمی سے قبول کر لو جو(تمہارے) دِل میں بویا گیا اور تمہاری رُوحوں کو نجات دے سکتا ہے۔  یعقوب 1 : 21

ہماری زندگیوں میں حقیقی اور دیرپا تبدیلی کے لئے سب سے شاندار اور پُراَثر ہتھیار خُدا کا کلام ہے۔ یہ خُدا کا کلام ہی ہے جو ہمیں خُدا کے قریب لاتا اور اُس کی نزدیکی میں رکھتا ہے۔

ابلیس ہمیشہ آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرے گا، وہ آپ کو آپ کی شخصیت اور حالات کے بارے میں ایسی باتیں کہے گا جو خُدا کے کلام کے برعکس ہیں۔ جب تک ہم جھوٹ کو مانتے رہیں گے اُس وقت تک ہم مایوس، مصیبت زدہ اور قوّت سے خالی رہیں گے۔ لیکن جب خُدا کی سچائی کا کلام اِس جھوٹ پرسے پردہ اُٹھاتا ہے تو یہی سچائی ہمیں آزاد کرتی ہے۔

صرف خُدا کے کلام میں یہ قوّت موجود ہے اور صرف خُدا ہی ہمیں تبدیل کرسکتا ہے۔ خُدا کا کلام خراب نیتوں،غلط خیالات اور برُے الفاظ کوفاش کردیتا ہے۔ سچائی ہمیں شرمندگی، خود کو ملامت کرنے، الزام تراشی، خود سے نفرت، جسم کے کاموں  اور ہر اس جھوٹ سے جو ہماری زندگی میں موجود ہے سے آزاد کرتی ہے۔ خُدا ہمیں آزاد کرنے کے لئے موجود ہے تاکہ ہم اُس زندگی سے لطف اندوز ہوں جو اُس نے ہمیں بخشی ہے۔

وہ تلوار جو نیام میں رہتی ہے کسی کام کی نہیں ہے۔ اس کو چلانا ہے اور مناسب طور پر استعمال کرنا ہے۔ پس خُدا کا کلام اِیماندار کی تلوار ہے اور ہم ہر روز اس پر عمل کرنے سے، اُسے اپنے دِلوں میں اُترانے سے اوراپنی زبان سے اس کا اِقرار کرنے سے اس کو سیکھ سکتے ہیں۔ وہ اِیماندار جو ایسا کرتا ہے قوّت سے بھرپور ہے اور خُدا کی بادشاہی کے لئے بڑے کام کرسکتا ہے ۔

خُدا کی قربت حاصل کرنے کا سب سے پہلا طریقہ کلام کا مطالعہ کرنا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon