خُدا کو اپنی زندگی میں شامل کریں

خُدا کو اپنی زندگی میں شامل کریں

کیونکہ خُداوند کی آنکھیں ساری زمِین پر پِھرتی ہیں تاکہ وہ اُن کی اِمداد میں جِن کا دِل اُس کی طرف کامِل ہے اپنے تئِیں قوی دِکھائے۔  2 توارِیخ 9:16

آپ جتنا خُدا کے قریب ہوں گے اُتنا ہی آسانی سے آپ ایک ایسا طرزِ زندگی اپنا سکیں گے جس میں درست فیصلے کئے جا سکیں۔ فلپیوں 2: 12 میں بیان کیا گیا ہے کہ ڈرتے اور کانپتے ہوئے اپنی نجات کا کام کئے جاؤ۔ اس کا مطلب ہے کہ نجات پانے یعنی نئے سرے سے پیدا ہونے کےبعد آپ بائبل کو پڑھنے، کلام کا مطالعہ کرنے، دُعا کرنے اور خُدا کے ساتھ رفاقت رکھنے کے وسیلہ سے خُدا کے ساتھ اپنا رشتہ استوار کرتے ہیں۔ آپ اُسے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں شامل کرتے ہیں۔

خُدا اُس جگہ میں رہنے کے لئے تیار نہیں ہے جسے مَیں "سنڈے مارننگ باکس” کہتی ہوں۔ وہ آپ کی زندگی میں ہفتہ کے ہر دن اور آپ کے ہر کام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ اس بات کا شُکر ادا کریں کہ خُدا آپ کی زندگی کا ساتھی ہے۔ وہ آپ کی مدد کرکے خُوش ہوتا ہے، اور وہ آپ کے ساتھ رہنے سے خوش ہوتا ہے! اپنی تمام راہوں میں خُدا کو پہچانیں اور وہ آپ کے قدموں کی راہنمائی کرے گا (دیکھیں امثال 6:3)۔


شُکرگزاری کی دُعا                                                 

 اَے باپ، مَیں اپنی زندگی کا ہرحصہ تجھے دینا چاہتا/چاہتی ہوں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری طاقت اتنی عظیم ہے کہ میری زندگی کے ہرحصہ کو متاثر کرسکتی ہے۔ آج، مَیں اپنی زندگی کے ہر حصے اور میرے پاس جو کچھ بھی ہےاپنا وقت، توانائی، ہنر، دولت، رشتے اور جذباتاُنہیں تیرے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon